اتراکھنڈ :تمام ’غیر قانونی ‘مزاروں کو منہدم کردیا جائے گا: سی ایم
۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن جبری تجاوزات بھی نہیں ہونے دیں گے۔
دہرادون،8پریل:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ایک نیا اتراکھنڈ بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے جہاں کوئی تجاوزات کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ ریاست میں تمام غیر قانونی مزاروں کو منہدم کر دیا جائے گا۔ایک ویڈیو کلپ کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک ٹویٹ میں جس کا عنوان ہے ’ہم دیو بھومی میں لینڈ جہاد کو پھلنے پھولنے نہیں دیں گے۔ دھامی نے کہا کہ یہ نیا اتراکھنڈ ہے اور یہاں کے حکام مزاروں کو منہدم کریں گے جو غیر قانونی طور پر بنائے گئے ہیں۔
ہم اتراکھنڈ میں غیر قانونی مزاروں کو منہدم کریں گے۔ یہ نیا اتراکھنڈ ہے۔ کسی کو یہاں زمین پر قبضہ کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے۔انہوں نے ریاست میں، 1,000 سے زیادہ جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں غیر ضروری مزار یا دیگر تعمیرات تعمیر کی گئی ہیں، لیکن جب تلاشی لی گئی تو ان کے نیچے کوئی باقیات نہیں ملی ہیں۔ ہم نے کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف نہیں لیکن جبری تجاوزات بھی نہیں ہونے دیں گے۔ ہم ’لینڈ جہاد‘ کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ ہمیں قانون پر بھروسہ ہے۔ خیال رہے کہ’ لینڈ جہاد‘ اور ’لو َ جہاد ‘ایسی اصطلاح ہے، جو زعفرانی تھینک ٹینک کی فیکٹری سے نکلی ہے، اور جے زعفرانی گروہ سے وابستہ لوگ دھڑلے سے استعمال کرتے ہیں۔



