بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

اتراکھنڈ:استاد اور شاگرد کا رشتہ شرمسار، نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں کمپیوٹر ٹیچر گرفتار

پتھورا گڑھ ضلع میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے

اتراکھنڈ:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) پتھورا گڑھ ضلع میں ایک شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس نے استاد اور شاگرد کے رشتے کو داغدار کر دیا ہے۔یہاں کمپیوٹر ٹیچر نے نابالغ طالبہ کے ساتھ گھر میں گھس کر زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ معاملہ پتھورا گڑھ ضلع کا بتایا جا رہا ہے، معاملے میں پولیس نے ملزم ٹیچر کو گرفتار کر کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پتھورا گڑھ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ لوکیشور سنگھ نے بتایا کہ ایک شخص نے جاجردیول تھانے میں شکایت کی۔ ان کے مطابق 9 اگست کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک نامعلوم شخص ان کے گھر میں داخل ہوا۔ گھر میں آواز آئی تو رشتہ داروں نے ایک نوجوان کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ جس پر اس شخص نے اپنی 15 سالہ پوتی سے سوال کیا جس میں نابالغ لڑکی نے بتایا کہ گھر میں داخل ہونے والا شخص اس کی کمپیوٹر کلاس کا ٹیچر ہے۔

لڑکی کا کہنا تھا کہ اکثر موقع ملنے پر وہ کمپیوٹر روم میں میرے ساتھ گندے طریقے سے چھیڑ چھاڑ کرتا تھا اور دھمکی دیتا تھا کہ اگر میں نے اس بارے میں کسی کو بتایا تو مجھے بدنام کر دے گا۔ اس نے مزید بتایاکہ واٹس ایپ پر فحش تصاویر بھیجنے کے لیے بھی تنگ کرتاتھا۔پولیس کے مطابق 9 اگست کی رات کو ملزم ٹیچر نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔ پورے معاملے میں نابالغ لڑکی کےدادا نے ملزم ٹیچر کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔

جس کے بعد کیس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی، کارروائی کے دوران پولیس کو کامیابی ملی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔فی الحال پولیس نے ملزم کے خلاف POCSO سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے اسے جیل بھیجنے کی کارروائی کی ہے۔ وہیں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ کو لے کر پورے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔ اب اکثر والدین بھی اپنے بچوں کوا سکول بھیجنے سے گھبرائے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button