حادثۂ چمولی: موت کی سرنگ میں زندگی کی تلاش، ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

دہرادون: (اردودنیا.اِن)چمولی کے تپوون میں ہوئے حادثہ کو آج چھٹادن ہے ، لیکن این ٹی پی سی کے سرنگ میں پھنسی ہوئی زندگی کی تلاش جاری ہے۔رشی گنگا میں اچانک پانی میں اضافے کے باعث ریسکیوآپریشن میں خلل ہوا تھا، لیکن اب پھر زندگی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ این ڈی آر ایف کے مطابق پانی بڑھتے ہوئے ٹیم کو محفوظ جگہ پر منتقل کردیا گیا۔

اس کے ساتھ ہی ، چمولی پولیس کو آس پاس کے علاقوں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ لوگوں سے بھی مستعد رہنے کو کہا گیا ہے۔ انہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل سرنگ کو 72 میٹر کے اندر ڈرل کیا جارہا تھا ، نیچے 13 میٹر تک سوراخ کیا جائے گا۔ اس کے بعد کیمرے اندر ڈال کر نیچے سے گزر رہی دوسری سرنگ میں مزدوروں کے محفوظ ہونے کا پتہ لگایا جائے گا ۔ ڈرلنگ صبح تقریبا 2 بجے سے شروع ہو گیا تھا، پہلے تو 75 ملی میٹر چوڑائی کو سوراخ کیا جارہا تھا ،
لیکن قریب ایک میٹر کے بعد ایک مسئلہ درپیش آگیا۔ اب تقریبا 50 ملی میٹر چوڑائی کا سوراخ بنایا جارہا ہے۔اس سرنگ کی لمبائی تقریباً ڈھائی کلومیٹر ہے، اس کا بیشتر حصہ ملبے سے بھرا ہوا ہے۔ آرمی ، آئی ٹی بی پی ، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بدھ تک براہ راست سرنگ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھیں، ملبے کو 120 میٹر تک اندر صاف کیا گیا تھا۔امدادی ٹیم نے بدھ کے روز سرنگ کے اندرونی حصوں کو جاننے کے لئے ڈرون اور ریموٹ سینسنگ آلات کی مدد بھی لی تھی،
تاہم ، اس میں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔اتراکھنڈ کی تباہی کے بعد بچاؤ کے تیسرے دن منگل کو مزید 6 لاشیں ملی ہیں۔ اب تک 32 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ حکومت کے مطابق حادثے کے بعد 206 افراد لاپتہ ہوگئے تھے، ان میں سے 174 افراد کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔



