بین ریاستی خبریں

اتراکھنڈ کے گورنر نے دیا استعفیٰ د یا ، آگرہ کی میئر رہ چکی ہیں بی بی رانی موریہ

آگرہ؍دہرادون ، 8ستمبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتراکھنڈ گورنر بی بی رانی موریہ نے اپنا استعفیٰ صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے۔ انہوں نے اتراکھنڈ کی گورنر کے طور پر تین سال مکمل کیے ہیں۔ بتا دیں کہ بی بی رانی موریہ آگرہ کی میئر رہ چکی ہیں۔ بی بی رانی موریہ نے 26 اگست کو اتراکھنڈ کی گورنر کی حیثیت سے اپنی تین سالہ مدت پوری کی ہے۔ اس عرصے کے دوران وہ ریاست میں خواتین کے مفادات کے کے تعلق سے سنجیدہ رہی ہیں۔

انہوں نے خواتین کی معاشی ترقی کے لیے سستے لون دلوانے کے لئے ان کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔انہوں نے کورونا بحران میں ریاست کے دور دراز علاقوں میں عام لوگوں تک امدادی سامان اور آکسیجن سنٹرینٹ پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔سینئر بی جے پی لیڈر اور آگرہ کی سابق میئر بی بی رانی موریہ کو تین سال قبل اتراکھنڈ کا گورنر بنایا گیا تھا، انہوں نے کے کے پال کی جگہ لی تھی۔

بی بی رانی موریہ ریاستی اطفال کمیشن کی رکن رہی ہیں۔ وہ ماضی میں خواتین کے قومی کمیشن کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ بی بی رانی موریہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر اعتماد پور سے اسمبلی انتخابات بھی لڑی، تاہم وہ یہ الیکشن ہار گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button