بین ریاستی خبریںجرائم و حادثاتسرورق

اتراکھنڈ : چمولی میں ٹرانسفرمر میں دھماکہ، کرنٹ کی زد میں آکر 15 ہلاک

اتراکھنڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ چمولی قصبے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ٹرانسفارمر میں دھماکہ سے 15 افراد کی موت ہوگئی

چمولی ، 19جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) اتراکھنڈ میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ چمولی قصبے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب ٹرانسفارمر میں دھماکہ سے 15 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ چمولی کے ایس پی پرمیندر ڈووال نے اس حادثہ کی تصدیق کی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ چمولی قصبہ میں الکنندا ندی کے قریب پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پہلے ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہوا اور پھر لوگ اس کی زد میں آگئے۔ جائے واقعہ پر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ریاست کے اے ڈی جی پی وی مروگیشن نے بتایا کہ نمامی گنگا پروجیکٹ پر کام چل رہا ہے۔ کرنٹ لگنے سے 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرنے والوں میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 3 ہوم گارڈ اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ایس پی پرمیندر ڈووال نے بتایا کہ الکنندا ندی کے کنارے ٹرانسفارمر میں دھماکہ ہوا۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب لوگوں نے اینرجی کارپوریشن پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔وہیں وزیر صحت دھن سنگھ بھی چمولی میں جائے حادثہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سری نگر اسپتال لایا جائے گا۔ حادثہ کے بعد امدادی کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button