
اترکاشی،24؍جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتراکھنڈ کے اتراکشی ضلع میں ہفتے کو زلزلے (Earthquake) کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق اتراکھنڈ کے نزدیک اتراکشی میں ہفتہ کی صبح ریکٹر اسکیل پر 3.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز اتراکشی، #اتراکھنڈ کے 23 کلو میٹر مشرق میں تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 1 بجکر 10 منٹ پر 10 کلو میٹر کی گہرائی میں ہوا ۔
تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ہماچل کے کنور، #لداخ کے دارالحکومت لیہ اور راجستھان کے بیکانیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ اس میں راجستھان کے شہر بیکانیر میں زلزلے کی شدت سب سے زیادہ تھی۔اس سے قبل بدھ کے روز ملک کے دو علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے۔ تب راجستھان میں بیکانیر اور لداخ میں لیہ زلزلے سے لرز اٹھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق بدھ کے روز بیکانیر کے قریب ریکٹر اسکیل پر 5.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ #زلزلے کی پیمائش کرنے والی ایجنسی کے مطابق اس کا مرکز #راجستھان کے #بیکانیر سے 343 کلومیٹر مغرب شمال مغرب میں تھا۔ زلزلہ بدھ کے روز صبح 5:25 بجے 110 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا تھا۔



