قومی خبریں

پوکھرن فوجی کیمپ میں سبزی سپلائی کرنے والا آئی ایس آئی کیلئے کرتاتھا جاسوسی پولیس نے کیا گرفتار، سازش میں فوج کا ایک جوان بھی شامل

نئی دہلی،15جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے پوکھرن (Pokhran)آرمی بیس کیمپ میں سبزی سپلائی کرنے والے ایک 34 سالہ شخص کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ الزام ہے کہ یہ شخص رقم کے بدلے میں فوج کے ایک اہلکار سے حساس معلومات لیا کرتا تھا، پھر انھیں #پاکستان کی خفیہ #ایجنسی آئی ایس آئی کو فراہم کرتا تھا۔عہدیداروں نے بتایا کہ حبیب خان #راجستھان کے بیکانیر ضلع کا رہائشی ہے۔ منگل کو دہلی پولیس کی #کرائم #برانچ کی ایک ٹیم نے پوکھرن سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اسے #حراست میں لیا تھا۔

دہلی پولیس کے عہدیدار نے بتایا کہ اس کے پاس پوکھرن میں واقع آرمی بیس کیمپ میں سبزی سپلائی کرنے کا گذشتہ کچھ سالوں سے کانٹریکٹ ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انٹلیجنس یونٹ کے ذریعہ شیئر کردہ معلومات کی بنیاد پر دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے منگل کو پوکھرن سے ملزم کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزم فوجی کیمپ میں تعینات فوجی افسر سے حساس دستاویزات حاصل کرتا تھا، پھر انھیں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)کودیتاتھا۔فوجی افسر کا رقم لے کر حساس معلومات شیئر کرنے کا معاملہ کافی سنگین ہے۔ اس تفتیش میں دہلی پولیس بڑی باریکی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ مضبوط ثبوت کے ساتھ وہ آگے بڑھنے پر زور دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button