
دلیپ کمار اور نصیرالدین شاہ کوطبیعت بہتر، آئندہ ہفتے اسپتال سے ملتی سکتی ہے چھٹی
ممبئی،03؍جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اداکار دلیپ کمار اور نصیرالدین شاہ کو خراب صحت کی وجہ سے اسی ہفتے الگ الگ دن ممبئی کے پی ڈی ہندوجا اسپتال میں طبیعت داخل کرایا گیا تھا۔دلیپ کمار اور نصرالدین شاہ کو اب اگلے ہفتے اسپتال سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ دلیپ کمار کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کی صحت پہلے سے بہتر ہے ہے۔ لیکن پھر بھی انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
دلیپ کمار کو کچھ دن مزید اسپتال میں رہنا ہے اور اگلے ہفتے انہیں اسپتال سے فارغ کیاجاسکتا ہے۔جبکہ نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل #نصیرالدین شاہ کے بارے میں راحت کی خبر یہ ہے کہ ان کی #صحت میں بہت زیادہ بہتری آرہی ہے۔ نصیرالدین شاہ کے سکریٹری جے راج نے کہا کہ انہیں کچھ دن اسپتال میں رہنا ہوگا اور پیر کے روز اسپتال سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ #دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب 6 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ان کے پھیپھڑوں میں جمع پانی کو نکالنے کے لئے سرجری کے بعد 11 جون کو انہیں چھٹی دے دی گئی تھی۔ لیکن دوبارہ سانس لینے میں دشواری کے سبب انہیں 29 جون کو دوبارہ اسی #اسپتال میں داخل کرایا گیا۔



