بین الاقوامی خبریں

چینی اُڑن کار کی دبئی میں پہلی عوامی پرواز کی ویڈیو جاری

الریاض 12اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)چین کی الیکٹرک کار کمپنی Xping کی بنائی گئی ایک اُڑنے والی کار نے متحدہ عرب امارات میں اپنی پہلی عوامی پرواز پر اڑان بھری ہے ،کمپنی جلد ہی اس گاڑی کو عالمی منڈی میں لانچ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔X2 عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھنے والی ایک الیکٹرک گاڑی ہے اور اس میں دو سیٹیں شامل ہیں اور گاڑی کے ہر کونے میں دو کے ساتھ آٹھ پروپیلرز پر انحصار کرتی ہے۔گاڑی بنانے والی کمپنی نے پیر کو 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کو اُڑنے والی کاروں کی اگلی نسل کے لیے ایک اہم بنیاد قرار دیا۔ایکسپینگ ایروٹ کے جنرل مینیجر منجوان زو نے کہا کہ ہم عالمی مارکیٹ کی طرف قدم بہ قدم جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سب سے پہلے دبئی کا انتخاب کیا کیونکہ دبئی دنیا کا سب سے جدید شہر ہے۔

متحدہ عرب امارات : سرکاری و نجی شعبے کے کارکنوں کے لیے انشورنس پالیسی نافذ العمل

دبئی، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات میں سرکاری و نجی شعبے میں کام کرنے والے سب کارکنوں کو انشورنس پالیسی کے نافذ کردہ نظام سے وابستہ کر دیا گیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت تمام کارکن بے روز گاری کے دوران انشورنس اسکیم کے لیے رجوع کر سکتے ہیں۔اس سکیم کے تحت ان بے روز گار ہوجانے والے کارکنوں کو ایک محدود وقت کے لیے ایک متعین رقم حاصل کر سکیں گے۔ یہ اعلان امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل و امارات کاری نے کیا ہے۔یہ رقم متعلقہ کارکناوں کو ان کی تنخواہ کے ساٹھ فیصد کے برابر ماہانہ بنیادوں پر دی جائے گی۔ جو 450 ڈالر ماہانہ سے زیادہ نہیں ہو سکے گی۔ لیکن یہ تین ماہ سے زیادہ عرصے کے لیے نہیں دی جائے گی۔

وزیر انسانی وسائل ڈاکٹر عبدالرحمان العور نے کہا امید ہے کہ اس نظام سے کارکنوں کی زندگی میں مالی استحکام آئے گا اور ان کا معیار زندگی بھی قائم رہے گا۔ اس سلسلے میں امارات کے رہنے والے ایک انشورنس پیکیج کے تحت ایک خاص رقم ہر سال جمع کرائیں گے جسے بے روزگاری فنڈ کا نام دیا جائے گا۔وزیر انسانی وسائل نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ امارات کو دوسری اقوام کے مقابلے آگے بڑھایا جائے اور متحدہ امارات میں ملازمت کے لیے لوگوں میں دلچسپی بڑھائی جائے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس پالیسی کے متعارف کرانے کا یہ بھی مقصد ہے کہ ٹیلنٹ کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے اور اپنے ہاں تعمیر ترقی کے لیے بروئے کار لایا جائے۔بے روزگاری کی صورت میں یہ دعویٰ کرنے والے کارکنوں کے لیے لازم ہو گا کہ انہوں نے خود بھی بارہ ماہ تک اپنی انشورنس فیس ادا کی ہو گی اور اس سے قبل اپنی ملازمت چھوڑ کر نہیں گئے ہوں گے۔اس سے دو طرفہ قانونی تحفظ میسر آئے گا اور حالات کار میں بہتری آئے گی۔

روسی صدر نے عربی زبان میں شیخ محمد بن زائد کا شکریہ ادا کیا

ماسکو، 12اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سینٹ پیٹرز برگ میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے ملاقات کے دوران ان کا شکریہ عربی زبان میں ادا کیا۔ صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے عربی زبان میں شکریہ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں رہنما دوستانہ ماحول میں بات چیت کر رہے ہیں۔شیخ محمد بن زائدنے اس موقع پر کہا کہ آپ سے ملاقات کرکے خوش ہوں۔ آپ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔جس پرولادیمیر پوتن نے عربی زبان میں کہا’ شکریہ جناب‘۔ الامارات الیوم کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زائد روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔روس اور امارات کے صدور نے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور حالات حاضرہ کا بھی جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button