کیف، یکم مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) جذبہ حب الوطنی سے سرشار یوکرینی کسان کی روسی ٹینک چرانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔یوکرین روسی حملے کو پانچ روز گزر گئے، روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے بڑے حملے میں اب تک سیکڑوں فوجی اور شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
جب کہ درجنوں حکومتی، دفاعی اور رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوچکی ہیں۔جنگ کا آغاز ہونے کے بعد سے اب تک کئی ایسی ویڈیو سامنے آچکی ہیں جس میں یوکرینی شہریوں کی روسی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کو دکھایا جارہا ہے۔
ایک ویڈیو یوکرینی کسان کی بھی منظر عام آئی ہے جو اپنے ٹریکٹر سے روسی ٹینک کو باندھ کر چرا کر لے گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹینک کے پیچھے تیزی سے بھاگ رہا ہے، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے خوب داد دی جارہی ہے۔
#BREAKING Meanwhile fighting in most major cities right now, a tractor driver steals Russian military equipment in Ukraine. Things are so unorganized on the Russian side. #Ukraine #UkraineWar #UkraineInvasion #UkraineUnderAttack pic.twitter.com/wLYlrrHVuV
— Nick OSI (@OSICnick) February 27, 2022
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک اس ویڈیو کی یوکرینی یا روسی حکام کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی ہے کہ یوکرینی کسان نے ٹینک چرایا ہے یا نہیں۔



