قومی خبریں

گیان واپی مسجد کا ویڈیو سروے جاری رہے گا

عدالت نے منگل تک رپورٹ طلب کی ،متنازعہ کمشنرہی جانچ کریں گے

وارانسی 12مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) گیان واپی مسجد کیس کی سماعت آج وارانسی کی ایک عدالت میں ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کا ویڈیو معائنہ جاری رہے گا۔ عدالت نے اس سلسلے میں منگل تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عدالت نے اجے مشراکے ساتھ ایک اور خصوصی کمشنر کا تقرر کیا ہے۔ عدالت نے کہاہے کہ گیان واپی مسجد کا سروے جاری رہے گا۔

سروے گزشتہ جمعہ کو شروع ہوا تھا، لیکن مسجد کے اندر ویڈیو گرافی کے تنازعہ کی وجہ سے مکمل طور پر مکمل نہیں ہو سکا۔درخواست گزاروں کے وکیل نے آج عدالت کے باہر بتایاہے کہ سروے 17 مئی تک مکمل ہونا ہے۔ ان کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ایک اور ایڈوکیٹ کمشنر وشال سنگھ کو مقرر کیا ہے۔

وہ اجے مشرا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اندر جانے کے لیے تالہ توڑ کر اندراج کیا جائے گا۔رکاوٹیں ڈالنے والوں کو سزا دی جائے گی۔ کارروائی کی رپورٹ 17 مئی تک پیش کی جانی ہے۔ دونوں فریق جائیں گے اورکارروائی مکمل ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button