اسپورٹس

وجے ہزارے ٹرافی: بہار سے تعلق رکھنے والا ایک کھلاڑی کورونا پازیٹیو

ممبئی: (اردودنیا.اِن)وجے ہزارے ٹرافی میں حصہ لینے والے بہار کے ایک کھلاڑی کورونا پوزیٹیوپائے گئے ہیں ، جس کے بعد دیگر تمام کرکٹرز کا بھی ٹیسٹ کیاجارہا ہے۔ بہار کرکٹ ایسوسی ایشن (بی سی اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ ہم اس کی تصدیق کرتے ہیں۔

پازیٹیو کھلاڑی کودیگرکھلاڑیوں سے الگ کردیا گیا ہے۔ وہ فی الحال بنگلور میں ہے اور سفر نہیں کرسکتا۔ ایک دیگر ذرائع نے بتایا کہ دیگرتمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔ بہار نے ٹیسٹ کے لئے 22 کھلاڑی بھیجے ہیں۔بہار کی ٹیم کو ایلیٹ گروپ سی میں رکھا گیا ہے اور اسے بنگلورو میں اپنے تمام لیگ میچ کھیلنا ہیں۔ بدھ کو لیگ میچ میں ان کا مقابلہ اتر پردیش سے ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button