بین ریاستی خبریں

قوانین کی پامالی، دیوالی کے بعد، دہلی میں فضائی آلودگی انتہا پر

نئی دہلی ، 25اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)جیسے ہی منگل کو ملک بھر میں دیوالی منائی جا رہی تھی، قومی دارالحکومت کے علاقے میں ہوا کے معیار کا انڈیکس ایئرکوالٹی گر کر انتہائی خراب ہو گیا، جب کہ دیگر بڑے شہروں میں معتدال پسند یا اطمینان بخش ہوا کا معیار ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کی ہوا کا معیار 312 کے اے کیو آی کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں آگیا۔ یہ قومی دارالحکومت کے لئے سیزن کا پہلا انتہائی خراب ہوا دن ہے۔گڑگاؤں اور نوئیڈا نے بھی 322 اور 305 کے متعلقہ ایئر کوالٹی کے ساتھ انتہائی خراب زمرے میں ہوا کا معیار ریکارڈ کیا۔ سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے مطابق، 301 اور 400 کے درمیان ا یئر کوالٹی بہت ناقص سمجھا جاتا ہے اور طویل نمائش پر سانس کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔دہلی نے اس دیوالی پر پٹاخوں کی تیاری، ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور پھوڑنے پر پابندی لگا دی تھی۔

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا کا اعلان کیا گیا تھا۔دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی کے باوجود دیر رات تک آتش بازی کی وجہ سے منگل کی صبح آلودگی کی سطح بہت خراب رہی اورایئر کوالٹی بڑھ کر 323 پہنچ گیا۔کمیٹی کے مطابق دہلی کے جہانگیر پوری میں معمول سے 10 گنا زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رات ا یئر کوالٹی770 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دہلی: دیوالی پر فائر بریگیڈ کو 200 سے زیادہ ایمرجنسی کالز موصول

نئی دہلی ، 25اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی حکومت کی طرف سے تمام قسم کے پٹاخوں کو ذخیرہ کرنے، فروخت کرنے اور استعمال کرنے پر مکمل پابندی عائد کرنے کے باوجود، فائر بریگیڈ کو دیوالی کے دن 200 سے زیادہ ہنگامی اور آگ سے متعلق کالز موصول ہوئیں، یعنی عوام نے دیوالی کی رات تمام قوانین طاق پر رکھ جم کر آتش بازی کی۔ حکام نے بتایا کہ پٹاخوں کی وجہ سے لگنے والی آگ سے متعلق صرف 9 کالیں موصول ہوئیں۔دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے کہاکہ دیوالی کے موقع پر فائر بریگیڈ کو شہر بھر سے آتشزدگی کے واقعات سے متعلق کل 201 کالیں موصول ہوئیں۔

ایک اور فائر عہدیدار نے کہا کہ کئی واقعات میں آگ دیئے روشن کرنے کی وجہ سے آگ لگی اور کئی واقعات میں کوڑے کے ڈھیر میں آگ آگ گئی۔ کوڑے پر غالباً جلتے ہوئے پٹاخے گرے ہوں گے۔اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں محکمہ کو آتشزدگی سے متعلق 152 کالیں موصول ہوئی تھیں۔ 2020 میں کل 205 کالز موصول ہوئیں جبکہ 2019 میں محکمہ کو آگ لگنے کے واقعات سے متعلق 245 کالیں موصول ہوئی تھیں۔مشرقی دہلی کے گاندھی نگر علاقے میں پیر کو بدترین آگ لگی، جس پر قابو پانے کے لیے 10 فائر ٹینڈروں کو کام میں لگایا گیا۔

دیوالی کی شام اس علاقے میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے دو فائر فائٹرز زخمی ہوئے، جب کہ چار لوگوں کو بچا لیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔فائر حکام نے بتایا کہ گاندھی نگر علاقے سے شام تقریباً 6.50 بجے گلی نمبر 12، رگھوبر پورہ-2 میں واقع ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 10 فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے۔ایک اور واقعہ میں شمال مغربی دہلی کے پرشانت وہار علاقے میں ایک ریستوران میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمیں رات 8.50 بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد 7 فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا گیا۔اس سال کی دیوالی میں، قومی راجدھانی میں تقریباً 2900 فائر بریگیڈ اہلکار تعینات کیے گئے تھے اور اضافی فائر اسٹیشن بھی قائم کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button