
ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کرکٹر ویراٹ کوہلی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں اور ان کی بڑی تعداد میں فین فالوونگ ہے، چاہے وہ حقیقی دنیا میں ہو یا سوشل میڈیا پر۔ کرکٹر، جو اس وقت 2022 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے آسٹریلیا میں ہیں،ان کے کمرے کی حال ہی میں ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں ان کے پورے کمرے کی چیزوں کو جوتے ، وارڈروب ، کٹس، پرفیومزو دیگر چیزیں دکھائی گئی ہیں۔
اس ویڈیو کے بنائے جانے کے بعد ویراٹ برس پڑے ہیں اور انہوں نے اس عمل کو سخت ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔ویراٹ کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے "میں سمجھتا ہوں کہ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوتے ہیں اور ان سے ملنےکے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور میں نے ہمیشہ اس جذبے کو سراہا ہے لیکن یہاں یہ ویڈیو خوفناک ہے اور اس نے مجھے اپنی پرائیویسی کے بارے میں بہت بے چین کر دیا ہے اگر میں اپنے ہوٹل کے کمرے میں پرائیویسی نہیں رکھ سکتا، تو میں واقعی کسی ذاتی جگہ کی توقع کہاں سے کر سکتا ہوں؟
براہ کرم لوگوں کی پرائیویسی کا احترام کریں اور انہیں تفریح کی شے نہ سمجھیں۔” دوسری طرف انکی اہلیہ انوشکا شرما نے بہت برا مانا ہے۔ ان کے علاوہ بھی اور بالی وڈ اداکارہ بھی ناراض ہو گئی ہیں اور اس طرح کی ویڈیو کا جاری ہوجانا مکمل طور پر غلط قرار دیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ انوشکا شرما بھی شوہر و کرکٹر ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے پر آگ بگولا ہوگئیں۔انوشکا شرما نے اپنی انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماضی میں اس طرح کے کچھ واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداحوں نے اپنی حد پار کی لیکن یہ سب سے زیادہ بری چیز ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ک یہ سراسر غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ جو بھی یہ دیکھنے کے بعد سوچ رہا ہے کہ سلیبریٹی ہو تو یہ سب کچھ ڈیل کرنا پڑے گا تو ان کو یہ معلوم ہونا چاہیئے کہ آپ بھی اس مسئلے کا حصہ ہیں۔انوشکا شرما نے لکھا کہ اپنے آپ پر قابو رکھنے کےلیے کچھ اقدامات کریں ۔انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ اگر یہ سب آپ کے بیڈ روم میں ہوتا تو پھر کیا ہوتا؟



