اسپورٹسسرورق

وراٹ کوہلی نے پلیئر آف دی میچ جیت کر بنایا انوکھا ریکارڈ

کوہلی نے شاندار 186 رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28ویں سنچری کا طویل انتظار ختم کر دیا۔

نئی دہلی ،14مارچ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2023 کا آخری میچ ہندوستانی شائقین کے لئے کئی لحاظ سے بہت خاص تھا۔ اگرچہ میچ ڈرا پر ختم ہوا، تاہم کوہلی نے شاندار 186 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 28 ویں سنچری کا طویل انتظار ختم کر دیا۔ یہ میچ ڈرا پر ختم ہونے کے بعد کوہلی کو ان کی شاندار اننگز کے لیے پلیئر آف دی میچ کا خطاب بھی دیا گیا۔اس ٹائٹل کے ساتھ ہی کوہلی کے نام عالمی کرکٹ میں ایک اور عظیم ریکارڈ کا اضافہ ہو گیا ہے جس میں وہ 4 مختلف ممالک کے خلاف تمام فارمیٹس میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

کوہلی اس سے قبل جنوبی آفریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف تمام فارمیٹس میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔کوہلی بطور بھارتی کھلاڑی اپنی اننگز کی بنیاد پر تمام فارمیٹس میں 16ویں بار 150 یا اس سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جس میں انہوں نے سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کا ریکارڈ برابر کیا۔ اب کوہلی سے آگے، اس معاملے میں صرف عظیم بلے باز سچن تندولکر 25 بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔کوہلی کو آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار اننگز کھیلنے پر ٹیسٹ فارمیٹ میں 10ویں بار پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا۔ اس کے ساتھ وہ اب عالمی کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 10 یا اس سے زیادہ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے ون ڈے میں 38 بار اور ٹی 20 میں 15 بار پلیئر آف دی میچ کا خطاب جیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button