قومی خبریں

بحرین کے وزیر خارجہ نے نائب صدر وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی

نئی دہلی:(اردودنیا.اِن)بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد  بدھ کے روز نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کثیر الجہتی تعلقات اور پارلیمانی تبادلے پر تبادلہ خیال کیاگیاپے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ نائب صدر کے سیکرٹریٹ نے بحرین کے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ نائب صدر نے وبا کے وقت ہندوستانی برادری کے لوگوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر شاہ بحرین کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان نے بتایاہے کہ نائب صدر نائیڈو اور بحرین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے کثیر الجہتی تعلقات اوراہم امورپر تبادلہ خیال کیا۔بحرین کے وزیر خارجہ 6 اپریل کو 3 روزہ ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچے۔ ہندوستان اور بحرین کے مشترکہ کمیشن کا تیسرا اعلی سطحی اجلاس بدھ کے روز نئی دہلی میں ہونا ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس میں حصہ لیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ حال ہی میں ، دونوں فریقوں نے تیل اور گیس ، تجارت اور سرمایہ کاری ، دفاع اور سلامتی ، غذائی تحفظ ، صحت ، قابل تجدید توانائی ، خلائی ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، انسانی وسائل ، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button