نئی دہلی، 16 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ہندوستانی ٹیم کے سابق دھماکے دار بلے باز وریندر سہواگ (Virender Sehwag)نے #کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں ایک ہی انداز میں رنز بنائے ہیں۔ دنیا کے دھماکہ خیز اوپنروں میں سے ایک سہواگ کو اوپنر بنانے کا سہرا موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی کو جاتا ہے۔ #سہواگ نے #بنگالی کے #مشہور ٹی وی #شو داداگیری انلمیٹڈ کے خصوصی پروگرام ’دادا تمہیں سلام‘ میں اس کا انکشاف کیا۔ اس شو کی میزبانی گنگولی نے کی تھی۔
اپنے ابتدائی دورے کو یاد کرتے ہوئے سہواگ نے شو میں کہا کہ میں ون ڈے میں کافی اوپننگ کرچکاتھا۔ جب ہم انگلینڈ پہنچے تو دادا نے مجھے بتایا کہ ٹیسٹ میچوں میں آپ نے جنوبی آفریقہ میں ڈبیو کرنے پر سنچری بنائی ہے۔ ہندوستان میں مڈل آرڈر میں رنز بنائے لیکن یہاں آپ کو مڈل آرڈر میں کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا کیونکہ لکشمن واپس آگیا تھا۔ راہل ڈراوڑ، #سچن #تندولکر، سوراو #گنگولی اور سچن تندولکر چار مڈل آرڈر بیٹسمین تھے تو مجھے باہر بیٹھنا ہے تو سوربھ گانگولی نے کہا کہ آپ کواوپننگ کرنی ہے۔
پھر میں نے دادا سے پوچھا کہ آپ بھی تو مڈل آرڈر میں کھیلتے ہیں تو آپ اوپننگ کریں، میں مڈل آرڈر میں کھیلوں گا تو دادا نے کہا کہ میں کپتان ہوں، میں جہاں چاہوں گا وہاں کھیلوں گا۔بی سی سی آئی کے صدر سوربھ گنگولی نے ہربھجن سنگھ، روی چندرن اشون، ظہیر خان، محمد کیف اور وی وی ایس لکشمن (VVS Laxman)کے ساتھ ٹیم انڈیا کی اپنی سابق ٹیم کے ساتھی سہواگ کو بھی شو میں مدعو کیا تھا۔



