قومی خبریں

دھرم سنسد میں مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز بیان کے ملزم -وسیم رضوی عرف جتیندرتیاگی تین ماہ کی عبوری ضمانت پر رِہا

نئی دہلی ، 17 مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سپریم کورٹ نے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی، جو پہلے وسیم رضوی کے نام سے مشہور تھے، مرتد ہو کر جتیندر تیاگی بن گئے ، کو تین ماہ کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ وسیم رضوی پر گزشتہ سال دسمبر میں منعقدہ ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور اکثریتی طبقہ کو اکسانے کا الزام ہے۔ رضوی کو اس سال 13 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔رضوی کے وکیل نے دل کی بیماری کے علاج کے لیے ضمانت کی درخواست کی تھی۔

اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کو ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ ضمانت کے دوران کوئی اشتعال انگیز تقریر نہیں کریں گے۔اس سے پہلے 12 مئی کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی اور اس دوران سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ تیاگی عرف وسیم رضوی ماحول خراب کر ر ہے ہیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ لوگ امن سے رہیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں۔

عدالت نے کہا کہ اس سے پہلے کہ وہ دوسروں کو آگاہ کرنے کے لیے کہے، اسے پہلے خود حساس ہونا چاہیے۔ وہ حساس نہیں ہے۔بنچ کا نشانہ وہ لوگ بھی تھے جنہوں نے دھرم سنسدمیں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی تھی۔تیاگی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا نے عدالت میں کہا کہ تیاگی چھ ماہ سے جیل میں ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیاگی کیخلاف درج مقدمے میں زیادہ سے زیادہ سزا تین سال ہے اور انہیں ان دفعات پر ضمانت دی جانی چاہئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button