صحت اور سائنس کی دنیا

تربوز کا جوس، بڑھتی عمر کے آثار روکنے میں مددگار

تربوز موسم گرما کے پھلوں میں سے ایک ہے، یہ عام طور پر جسم اور خاص طور پر جلد کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں پانی کی ایک بڑی مقدار ہوتی ہے جو جسم اور جلد کو پانی کی کمی سے بچاتا ہے۔سیدتی میگزین میں شائع ایک رپورٹ میں ماہرغذا ڈاکٹر مجدی نزیہ کا کہنا ہے کہ تربوز میں 90 فیصد پانی ہوتا ہے اور یہ غذائی اجزا، وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ ان تمام فوائد کے علاوہ تربوز جلد کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ اسے گرمیوں میں خوبصورتی کا پھل کہا جاتا ہے۔

جلد کی صحت کے لیے تربوز کے جوس کے فوائد

تربوز میں کولین نامی جزو کی وجہ سے جسمانی انفیکشن کم ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تربوز کا جوس جلد کو متاثر کرنے والی سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے جوس میں وٹامن اے ہوتا ہے، جو جلد کو اچھی طرح سے نم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔اس کا جوس جلد کی نمی برقرار رکھتا اور جسم کو پانی کی کمی سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔تربوز کے جوس میں وٹامن سی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، جو کولیجن کی تیاری میں مدد کرتا ہے، یہ جلد کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔یہ ایک ایسا پھل ہے جس میں اینٹی آکسیڈنٹ کی مقدار کافی ہوتی ہے، جو جلد پر عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔تربوز کا جوس سورج کی روشنی کی وجہ سے جلد کو ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button