بین الاقوامی خبریں

ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لئے، طویل جنگ کیلئے بھی تیار : حماس

حماس نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف تازہ آپریشن میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں،

غزہ، 11اکتوبر:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) حماس نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف تازہ آپریشن میں اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، تاہم حماس کا کہنا ہے کہ اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں۔حماس کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا کہ حماس اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ بندی کے بارے میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حماس ممکنہ جنگ بندی پر بات کرنے کے لیے تیار ہے تو حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ ابو مرزوق نے ایک ٹیلی فون انٹرویو میں کہا کہ ہم یقینی طور پر اس قسم کے کسی بھی معاملے کے لیے تیار ہیں۔ ہم تمام سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ یہ بیان مسلسل بمباری اور جھڑپوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا سخت محاصرہ کر رکھا ہے۔ پانی اور بجلی منقطع، خوراک اور گیس کا ذخیرہ ختم ہو چکا ہے۔اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے قریب رہائشی آبادیوں پر بھی دوبارہ کنٹرول نافذ کر دیا جن پر حماس نے اپنے حملے میں کنٹرول قائم کر لیا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button