قومی خبریں

وزن بڑھانے والی یہ رات کی عادتیں کہیں آپ میں تو نہیں؟

رات کی وہ عادتیں جو خواتین کا وزن بڑھا دیتی ہیں

خواتین ہمیشہ اسمارٹ اور فٹ رہنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ متوازن جسمانی ساخت ہی مکمل خوبصورتی کی علامت سمجھی جاتی ہے۔ تاہم جیسے ہی وزن بڑھنے لگتا ہے، خواتین میں خوداعتمادی اور خوبصورتی کا معیار متاثر ہونے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین جلدی وزن گھٹانے کے لیے کریش ڈائٹنگ اور فاقوں کا سہارا لیتی ہیں جو صحت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان چھوٹی چھوٹی مگر مؤثر عادتوں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں چھوڑ کر آپ نہ صرف اپنا وزن کم کرسکتی ہیں بلکہ فریش اور خوشگوار زندگی بھی گزار سکتی ہیں۔


 1. سونے کا کمرہ خود سجائیں

اپنے بیڈ روم کی سجاوٹ کا کام صرف ملازمہ پر نہ چھوڑیں۔ بیڈ شیٹ تبدیل کرنا، خوشبو دار کینڈلز لگانا جیسے کام خود کریں۔ یہ سرگرمیاں نہ صرف ذہنی سکون دیں گی بلکہ جسمانی توانائی بھی بڑھائیں گی، جس سے کھانا بہتر ہضم ہوگا اور نیند بھی گہری آئے گی۔


 2. اینٹی آکسیڈنٹ مشروب کا استعمال

سونے سے پہلے سبز چائے یا کسی اینٹی آکسیڈنٹ مشروب کا استعمال جسم میں موجود چکنائی کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر چائے نہ پینا چاہیں تو سادہ گرم پانی بھی کافی مفید ہے۔


 3. رات میں پروٹین شیک سے پرہیز

پروٹین شیک اگرچہ دن میں فائدہ مند ہوتے ہیں، لیکن رات کو یہ ہضم نہیں ہوتے۔ اس کے بجائے، گری دار میوے یا پھل استعمال کریں تاکہ توانائی بھی ملے اور وزن بھی نہ بڑھے۔


 4. نائٹ واک کو معمول بنائیں

رات کو سونے سے پہلے صرف 10 منٹ کی ہلکی پھلکی واک آپ کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتی ہے۔ وقت کے ساتھ اس میں تیزی لائیں، یہ عادت جسم میں حیرت انگیز تبدیلی لاتی ہے۔


 5. سونے سے پہلے نہانا

اگر آپ بے خوابی کا شکار ہیں تو سونے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل نیم گرم پانی سے نہائیں۔ تحقیق کے مطابق اس سے نیند بہتر آتی ہے اور وزن گھٹانے میں بھی مدد ملتی ہے۔


 6. مکمل اندھیرے میں سونا

یونیورسٹی آف گرینڈا کی تحقیق کے مطابق مکمل اندھیرے میں سونا میلاٹونین ہارمون کو فعال کرتا ہے جو جسم میں کیلوریز جلانے میں مدد دیتا ہے۔ لہٰذا سونے کے وقت روشنی بند کریں۔


7. دانت برش کریں

سونے سے پہلے دانتوں کی صفائی آپ کو رات کے وقت کھانے کی طلب سے بچاتی ہے۔ یہ سادہ سی عادت وزن کم کرنے میں بڑی مددگار ہے۔


8. ہلکا پھلکا ڈنر لیں

رات کے کھانے میں بھاری غذا سے پرہیز کریں۔ سلاد، فروٹ یا لائٹ ڈنر کا انتخاب کریں تاکہ جسم ہضم کر سکے اور آپ ہلکے پھلکے محسوس کریں۔


 9. رات میں اسنیکس سے گریز

رات کے وقت غیر ضروری سنیکس وزن میں اضافہ کرتے ہیں۔ اگر بھوک لگے تو خشک میوہ جات، پھل یا ہلکی غذا کا انتخاب کریں۔

رات کی ان چھوٹی چھوٹی عادتوں پر عمل کرکے نہ صرف آپ اپنا وزن کم کر سکتی ہیں بلکہ ایک خوش باش، اسمارٹ اور توانائی سے بھرپور زندگی بھی گزار سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button