قومی خبریں

مودی کے بیان کا خیر مقدم ، مگر’ مخصوص مذہب‘ کو مستثنیٰ نہیں رکھا جاسکتا : کپل سبل

نئی دہلی ، ۲۹؍اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اگر ہندوستانی شہریوں کو دنیا میں کہیں بھی کوئی پریشانی ہوتی ، تو ہندوستان نے آگے بڑھ کر ان کی مدد کی ہے۔ اس میں انہوں نے کرونا دور اور افغانستان کی مثال بھی دی۔اسی تناظر میں کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے وزیر اعظم کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

کپل سبل نے کہا ، یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہے کہ جس شخص پر ظلم ہو رہا ہے ، وہ ہندو ہو یا افغان یا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتاہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم مودی کے اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، لیکن ساتھ ہی ایک مخصوص مذہب کے لوگوں پر پابندی نہیں ہو نی چاہیے۔ جس پر ظلم ہورہا ہے ،چاہے وہ ہندو ہو ، افغانی ہو یا کوئی اور ، یہ ہماری آئینی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور ان کی حفاظت کریں۔

پی ا یم مودی نے کہا تھاکہ’ اگر ہندوستانی شہری دنیا میں کہیں بھی مشکل میں ہیں، تو ہندوستان ان کی مدد کے لیے پوری قوت کے ساتھ آگے آیا ہے۔ چاہے یہ کورونا کا دور ہو یا افغانستان کا بحران ، دنیا اس کا مسلسل مشاہدہ کر رہی ہے۔ ہمارے سینکڑوں دوست افغانستان سے بھارت لائے گئے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button