مغربی بنگال ضمنی انتخابات: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف سی پی آئی (ایم) نے شر ی جیت بسواس کو ٹکٹ دیا
کولکاتہ ، 8 ستمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)سی پی آئی (ایم) نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ بھانی پور ضمنی انتخاب کے لیے مغربی #بنگال کی #وزیراعلیٰ #ممتا #بنرجی کے خلاف Srijib Biswas سری جیب بسواس کو میدان میں اتارے گی۔ اس کے علاوہ پارٹی نے سمسیر گنج اسمبلی حلقہ سے محمد مدثر حسین کو میدان میں اتارا ہے جبکہ کرانتی کاری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے رہنما زین عالم میاں جنگی پور سے #امیدوار ہوں گے۔
#الیکشن #کمیشن کے ذریعے بھوانی پور اسمبلی حلقہ میں ضمنی #انتخاب کے اعلان کے فورا بعد اپوزیشن جماعتوں نے کمر کس لی۔ تاہم آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کو کانگریس امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے کچھ نام دئے جانے کے بعد بھی کانگریس نے واضح کیا کہ وہ بھوانی پور حلقہ سے کسی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارے گی ۔
ساتھ ہی کانگریس کا بھوانی پور میں امیدوار نہ کھڑا کرنے کے فیصلے کے کئی معنی ہیں۔ اس سے وسیع اشارے ملتے ہیں کہ پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے بنگال اور ملک کے دیگر حصوں میں ترنمول کے ساتھ چل سکتی ہے۔ مغربی بنگال کی بھوانی پور اسمبلی سیٹ کے لیے 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے، جہاں سے وزیر اعلیٰ اور ترنمول #کانگریس لیڈر ممتا بنرجی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
دوسری جانب مغربی بنگال بی جے پی کی طرف سے بھوانی پور سے ضمنی انتخاب میں ممتا بنرجی کے خلاف لڑنے کے لیے چھ #امیدواروں کی فہرست کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی الیکشن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں منعقد ہوئی، جس میں ممتا بنرجی کے خلاف امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



