بین ریاستی خبریں

ممتا کابینہ نے ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور کے تین وعدوں کو منظوری دی

کولکتہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بتایا کہ ترنمول کانگریس نے انتخابی منشور جو تین وعدے کئے تھے اس کو کابینہ نے منظوری دیدی ہے ۔جلد ہی عوام کو اس کا فائدہ ملنا شروع ہوجائے گا۔ترنمول کانگریس کے انتخابی منشور میں کہا گیا تھا کہ اگر ترنمول کانگریس اقتدار میں تیسری مرتبہ بھی آئی تو لوگوں کو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائے گا۔اس کے علاوہ عام زمرہ کی خواتین کو 500 روپے ماہانہ اور ایس سی / ایس ٹیز کو 1000 روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ 12 جماعتیں پاس کرنے والے طلباء کو اعلی تعلیم کے لئے 10 لاکھ روپے کا کریڈٹ کارڈ بھی دیا جائے گا۔اس رقم پر دس فیصد پر سود ادا کرنا ہوگا۔
ممتا بنرجی نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں ان تینوں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتخابات سے پہلے میں نے کہا تھا کہ ریاست میں جب ماں ، ماٹی اور مانشکی حکومت آئے گی تو راشن دروازے پر پہنچا ئے جائیں گے۔ میں نے کہا تھاکہ عام خواتین کو ماہانہ 500 روپے اور ایس سی / ایس ٹی خواتین کو 1000 روپے ماہانہ ادا کیا جائے گا۔

ممتابنرجی نے کہا کہ جو لوگ صرف پیسے کی وجہ سے بارہویں کے پاس ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں انہیں دس لاکھ روپے کا کریڈٹ دیا جائے گا۔تاکہ وہ اعلی تعلیم لے سکیں۔ طلبا کو10 سال میں اس رقم کو واپس کرسکیں گے۔ ریاستی حکومت اس قرض کی ضامن ہوگی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ کابینہ کےاجلاس میں ان تین امور کی منظوری دی گئی ہے۔

ماں ماٹی اور مانش حکومت جو وعدہ کرتی ہے اس کو پورا کرتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ان وعدوں کی تکمیل کے لئے سیکریٹریوں کی ایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے ۔اس کمیٹی میں چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری ، فنانس سیکرٹری ، فوڈ سکریٹری ، خواتین اور خاندانی بہبود کے سکریٹری شامل ہیں۔ چیف سکریٹری اس معاملے کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button