سرورقصحت اور سائنس کی دنیا

پیاز کھانے کے فوائد کیا ہیں؟ پیاز کی کونسی قسم زیادہ مفید ہے؟

ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیاز کھانے سے صحت پر متعدد مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں سر فہر ست کولیسٹرول کی سطح کا متوازن ہونا ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق فاسفورس سے بھر پور پیاز کے 100 گرام میں 40 کیلوریز ، 89 فیصد پانی، 1.1 گرام پروٹین ، 9.3 گرام کاربز ، 4.2 گرام شوگر ، 1.7 گرام فائبر اور 0.1 گرام فیٹ پایا جاتا ہے ۔

منرلز اور وٹامنز کے اعتبار سے پیاز میں وٹامن سی ، اینٹی آکسیڈنٹ جز پائے جاتے ہیں جو کہ جلد اور بالوں کے لیے نہایت مفید ہیں۔فولیٹ یعنی وٹامن B9 کی موجودگی سے میٹابالزم تیز، اور نئے خلیوں کو بننے میں مدد ملتی ہے، وٹامن بی9 کے سبب پیاز حاملہ خواتین کے لیے نہایت موزوں غذا ہے۔وٹامن B6 کی موجودگی خون میں لال خلیوں کی افزائش بہتر بناتی ہے اور کارکردگی بڑ ھاتی ہے۔انسانی جسم کے لیے بنیادی منرل پوٹاشیم کے سبب بلڈ پریشر متوازن ہوتا ہے اور دل کی صحت بہتر بناتا ہے ۔

کولیسٹرول کی سطح متوازن رکھتا ہے خون میں کولیسٹرول کی زیادتی موٹاپے سمیت کئی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے جس میں دل کاعارضہ لاحق ہو جانا سب سے خطرناک بیماری ہے ، پیاز کے استعمال سے کولیسٹرول کی زیادتی سے بچا جا سکتا ہے ، تحقیق کے مطابق پیاز میں ’فلاوینائیڈ‘ پائے جانے کے سبب اس کا استعمال خون میں منفی کولیسٹرول کی مقدار کو گھٹاتا ہے جو کہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔

فوڈ اینڈ فنکشن جرنل اسٹیٹ میں شائع ہونے والی اور ایک تحقیق کے مطابق چوہوں کی نسل ’ ہیمسٹر ‘ کے دو گروپس بنائے گئے جن میں سے ایک گروپ کو پیاز کا استعمال کروایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو دوسری غذا دی گئی، چوہوں کے جس گروپ کو پیاز کا استعمال کروایا گیا تھا ان میں دوسرے چوہوں کے مقابلے میں کولیسٹرول کی سطح نہایت کم تھی۔

پیاز کے استعمال کے دیگر فوائد

پیاز کو سلاد کے طور پر روزانہ اور ہر غذا کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے ، اس کے استعمال سے ذیابطیس کی شکایت میں آرام آتا ہے۔

بالوں کی صحت کے لیے اس کا رس نکال کر بالوں پر لگانے سے بالوں کی افزائش میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوتا ہے اور بال نئے سرے سے نکلنا شروع ہو جاتے ہیں۔

اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے کئی بیماریوں اور وائرل انفیکشن سے بچا جا سکتا ہے

سُرخ یا سفید، کونسی پیاز صحت بخش ہے؟

کئی رنگوں میں دستیاب ہونے کے باوجود پیاز ہر ڈش کا ذائقہ بڑھانے میں مدد کرتی ہے، پاستا، سینڈوچ سے لیکر برگر تک حتیٰ کہ سالن تک، پیاز ہر ڈش کا ایک اہم جزو ہے۔سُرخ اور سفید قسمیں اکثر سالن میں استعمال ہوتی ہیں، پکی ہوئی ہو یا کچی، پیاز ہر طرح سے صحت بخش ہے لیکن پیاز کی کون سی قسم صحت بخش ہے، سُرخ یا سفید؟

پیاز کی کونسی قسم زیادہ مفید ہے؟

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ سفید پیاز اینٹی بائیوٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے، سفید پیاز کو عام طور پر پکوان بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا لیکن یہ انتہائی صحت بخش ہے، سفید پیاز کو ہلکے اور الگ ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں پکا کر اور کچا دونوں صورتوں میں کھایا جا سکتا ہے۔مزید برآں سفید پیاز میں شفا بخش خصوصیات پائی جاتی ہیں، یہ ناک، آنکھوں اور کان کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو اکثر تیزابیت کے مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔سفید پیاز ان لوگوں کے لیے بھی مفید ہے جو بال گِرنے یا بالوں کے پتلے ہونے سے پریشان ہیں، سفید پیاز کا جوس سر کی جِلد پر لگانے سے منفی اثرات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دوسری طرف سُرخ پیاز میں مینگنیز، وٹامن سی اور وٹامن بی 6 کی بڑی مقدار ہوتی ہے، اس میں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین، شوگر اور فائبر بھی ہوتے ہیں۔غذائیت کے لحاظ پر سفید پیاز کم تیز اور اینٹی سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات سے بھرپور ہونے کی وجہ سے زیادہ صحت بخش سمجھی جاتی ہے۔

سفید پیاز انفیکشن میں مفید:

سفید پیاز میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں، اس لیے یہ انفیکشن کو ٹھیک کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

تیزابیت ختم کرے:ماہرین کا کہنا ہے کہ بہت سی غذائیں بشمول بہتر کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور، انتہائی تیزابیت والی ہو سکتی ہیں جو ہمارے جسم میں انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں، جبکہ سفید پیاز میں الکلائن ہوتی ہے جس کی وجہ سے تیزابیت ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سانس کی بیماریوں کا علاج:سفید پیاز میں اینٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ سوزش کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے، شہد کے ساتھ سفید پیاز کے جوس کا استعمال کھانسی کا بہترین علاج ہے، اس مرکب کو ریفریجریٹر میں 5 گھنٹے تک رکھا جا سکتا ہے، اس شربت کو متاثرہ شخص کے سینے پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔

بالوں کی نشوونما کیلئے مفید:سفید پیاز بالوں کی نشوونما کے لیے اچھی ہے، اس کا جوس سر کی جِلد پر لگایا جا سکتا ہے۔

Join Urdu Duniya WhatsApp Group

https://chat.whatsapp.com/Jc3YChB1tAOGfBohGB5rUZ

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.urdu.urduduniya

متعلقہ خبریں

Back to top button