بین الاقوامی خبریں

ٹرمپ کیخلاف پہلا فوج داری الزام کیا ہوسکتا ہے؟ پریس رپورٹ میں انکشاف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی عدالت میں ایک فوج داری الزام کا سامنا ہے

واشنگٹن،3اپریل :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کی عدالت میں ایک فوج داری الزام کا سامنا ہے۔ ’سی بی ایس‘ نیوز کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے سے واقف ایک شخص کا کہنا ہے کہ ٹرمپ پر پہلے درجے میں کاروباری ریکارڈ کو جھوٹا بنانے کا الزام ہے جو نیویارک ریاست میں ایک جرم ہے۔یہ الزام مبینہ طور پر 2016 میں اداکارہ ا سٹورمی ڈینیئلز کو ٹرمپ کے ساتھ مبینہ تعلقات کے حوالے سے خاموشی خریدنے کے لیے ادا کی گئی رقم کا ہے۔نیویارک کی گرینڈ جیوری کا فرد جرم ابھی تک خفیہ ہے۔ اس لیے الزام کی تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہیں۔توقع ہے کہ سابق صدر منگل کو جج جوآن مرچن کے سامنے پیش ہوں گے، اس معاملے سے واقف دو ذرائع نے بتایا اس وقت انہیں فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔

مجموعی طور پر ٹرمپ پر 30 مختلف فرد جرم عاید ہوں گی جس کی تصدیق میڈیا نیٹ ورک کے دو ذرائع سے ہوئی ہے۔درایں اثنا سابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی ظلم و ستم اور تاریخ کی اعلیٰ ترین سطح پر انتخابی مداخلت ہے۔ انہوں نے ڈیموکریٹس پر الزام لگایا کہ ہمارے عدالتی نظام کو مسلح کیا جا رہا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جا سکے۔ٹرمپ کے وکلا جوزف ٹاکوپینا اور سوسن نکیلس نے ایک بیان میں کہا کہ سابق صدر نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے عدالت میں اس سیاسی استغاثہ کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا عزم کیا۔استغاثہ نے نیکلس اور ٹاکوبینا کو ٹرمپ کے خلاف الزامات سے آگاہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button