بین الاقوامی خبریں

مسجد حرام کے مطاف کی وائرل تصویر میں نظر آنے والی عبیر النجار کیا کہتی ہیں؟

دبئی، 15اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مسجد حرام میں عمرے کے مناسک ادا کرنے کے دوران میں مطاف میں موجود ایک مرد اور ایک خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ گذشتہ دنوں میں اس تصویر نے لاکھوں افراد کی پسندیدگی حاصل کی۔تصویر میں ایک لڑکی اپنے بھائی کے پیچھے اس کے سائے میں بیٹھی نظر آ رہی ہے جب اس کا بھائی نماز میں دو زانو بیٹھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تصویر میں نظر آنے والی لڑکی فلسطین سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کا نام عبیر النجار Abeer ہے۔ وہ ایک غذائی ماہر ہے اور امریکا میں مقیم ہے۔عبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ عمرے کے لیے سعودی عرب کے مختصر سفر میں تھی۔ عبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اپنے بھائی کی تصویر کے حوالے سے مثبت رد عمل اور پذیرائی پر مسرت کا اظہار کیا۔

عبیر کے مطابق ایک سعودی فوٹوگرافر نے یہ تصویر اس وقت لی جب وہ مملکت میں اپنے آخری روز مطاف میں موجود تھے۔ عبیر نے بتایا کہ اس روز دوپہر میں وہ مطاف میں تھے اور وہاں دھوپ کافی تیز تھی۔ اس موقع پر وہ چند منٹوں کے لیے اپنے بھائی کی پشت پر سائے میں بیٹھ گئی۔ اس منظر کو کسی نے دور سے اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں عبیر سوشل میڈیا پر اس تصویر کے کثرت سے گردش میں آنے پر حیران رہ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button