سرورقکیریئر اور رہنمائی

 کیا ہے پرنٹنگ ٹیکنالوجی ؟  کیسے بنائیں ا س میں کرئیر ؟ پرنٹنگ ٹیکنالوجی میں  معلومات اور روزگار

 مرکزی اور ریاستی حکومت  کے پبلشنگ ہائوس میں کام کر سکتے ہیں۔مرکزی اور ریاستی حکومت کے پرنٹنگ پریس میں کام کر سکتے ہیں۔پرنٹنگ مشین کے مینو فیکچرنگ میں کام کر سکتے ہیں۔

ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں، انک اور پرنٹنگ مٹیریل میں مینوفیکچرنگ کا کام کرسکتے ہیں۔ ایڈور ٹائزنگ،ریڈیو، ٹی ۔وی، اخبار ،بل بورڈ، میگزین۔لیفلیٹ، انٹر نیٹ وغیرہ میں بھی کرئیر کے مواقع ہیں۔

ہر طلبہ میں بے شمارصلاحیتں موجود ہیں اگر وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرئیر کا انتخاب کرتے ہیں اس شعبے کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔آج کے اس مضمون میں پرنٹنگ ٹیکالوجی کے تعلق سے کچھ باتیں بتائی جار ہی ہے۔یہ تھوڑا سی ہے کر ہے اس میں بھی ایک اچھا کرئیر بنا یا جا سکتا ہے ۔مسلسل محنت اور جدو جہد سے لاکھوں روپیہ عزت وشہرت کے ساتھ کمایا جا سکتا ہے۔

پرنٹنگ ٹیکنالوجی شعبہ آرٹ اور ٹیکنا لوجی دونوں سے منسلک ہے۔ ہمارا روزانہ کا مشاہدہ ہے ۔ہم دیکھتے ہیں کہ صبح سے لے کر شام تک،گھر سے لے کر آفس ایسی ایک بھی جگہ نظر نہیں آتی جہاں پر اس شعبے یا ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں ہوتا ہے۔نیوز پیپر،ہورڈنگ، بل بکس،بروشر، کیٹلاگ، ایڈورٹائزنگ ، میگزین،پوسٹر ،کارٹونس ایسی کوئی بھی چیز نہیں جہاں پر پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا گیا ہو۔

کوئی بھی امیج اورٹیکسٹ کو مشین میں پروسیسنگ کرنے کے بعد کاغذ پر ضرورت کے مطابق ڈیزائن کو اتارنا، چھاپنا، بنانا ہو تو اس کے لیے #پرنٹنگ #ٹیکنالوجی استعمال کرکے کوئی بھی ایونٹ،کوئی بھی معلومات،کوئی بھی پروڈکٹ کو لاکھوں لوگوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

درکار مہارت(Required Skills): اس شعبے میں آنے کے لیے اگر آپ کو کیلیگرافی،پرنٹنگ کا شوق،تخلیقی صلاحیت،امیجینیشن کی اچھی سوچ ہے۔رنگوں کی پہچان ، ان کے فرق، بنیادی رنگ کی اچھی معلومات ہے  رکھتے ہیں تو ایسے لوگوںکے لیے بہت اچھا شعبہ ہے۔اس کے ساتھ جو لوگ میکانیکل اور الیکٹریکل انجنیئرنگ کی معلومات رکھتے ہیں۔ان کے اندر ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ ہے۔ٹیم سے کام کرانے کا حوصلہ ہے۔نئی ٹیکنیک سیکھنے کا شوق ہے ایسے ہی لوگوں کے لیے یہ شعبہ خاص طور سے بنایا گیا ہے اور وہ لوگ اس شعبے کی بلندی پر پہنچ سکتے ہیں۔

کورس کی تفصیلات: اس فیلڈ میں سرٹیفیکیٹ،ڈپلومہ اور ڈگری کورسیس کر سکتے ہیں۔ اس شعبے کے لیے ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس کے لیے بہت اچھے فیصد مارکس کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔دسویں کے بعد پرنٹنگ ٹیکنالوجی میں ڈپلومہ کر سکتے ہیں۔ڈپلومہ کورس تین سال پر مشتمل ہے۔بارہویں سائنس میں جس کے فزکس،کیمسٹری ،میتھس وہ بھی یہ کورس کر سکتے ہیں۔ڈگری کورس کی مدت چار سال کی ہے۔ماسٹر ڈگری کرنا چاہتے ہیں، پی ایچ ڈی کرنا چاہتے ہیں تو اس کے بھی مواقع ہیں ۔

اس شعبے کے بہت سے متبادلات بھی موجود ہیں ایسے لوگ جو ڈپلومہ ،ڈگری وغیرہ نہیں کرنا چاہے ہیں تو ایسے لوگوں کو بہت زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے وہ آفسیٹ پرنٹنگ،اسکرین پرنٹنگ، تھری ڈی پرنٹنگ،ڈیجیٹل پرنٹنگ، انکڈامیج،لیٹر پریس پرنٹنگ، ان تمام کورسیس کی مانگ بہت زیادہ ہے ۔ان تمام شعبے کی معلومات لے کر اپنا کرئیر بنا سکتے ہیں۔

کچھ اداروں کے نام:اگر کالج کا انتخاب کرنا ہے تو یہ دیکھیں کہ وہ کب بنی ہے؟ اس کی فیکلٹی کتنی پرانی ہے؟ اس کا انفرا اسٹراکچر کیسا ہے؟ اس کالج میں کتنے بچے پڑھتے ہیں؟ اس میں سے کتنے بچوں کا پلیسمنیٹ ہوا ہے؟اس کے بعد پلیسمننٹ میں بھی ان چیزوں پر بھی دھیان دینا ہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ پیکیج اور کم سے کم پیکیج کتنا ہے؟ اس کے ساتھ ہی اوسط پیکیچ کتنا ہے؟اگر ان سب باتوں کو دھیان میں رکھتے ہیں توایسے کالج میں داخلہ لیا جا سکتا ہے ورنہ ایسے کالج کو نظر انداز کریں۔

اکثر ہم یہ غلطی کرتے ہیںہم کالج کو ویب سائٹ سے ہی سرچ کرتے ہیں ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔ اگر آپ اس شعبے میں کرئیر بنانے کا فیصلہ طے کر چکے ہیں تو ایسے بچوں سے ملیں جو اس کالج میں پڑھ چکے ہیںان سے تفصیلی معلومات لیں اس کے بعد اس ادارے میں داخلے کے لیے کوئی فیصلہ لیں۔مندرجہ ذیل کچھ اہم اداروں کے نام دیے جا رہے ہیں ۔جہاں سے اس کورس کو کیا جا سکتا ہے۔

1) Government College  Mumbai, Maharashtra    022 2262 1474   

2)PVG’s Maharashtra Institute of Printing Technology Polytechnic College  Pune, Maharashtra    020 2447 0927

3) Institute of Printing Technology   Pune, Maharashtra  098902 66620  4)SIES Graduate School of Technology  Navi Mumbai, Maharashtra    022 6108 2400  

5) Government Institute of Printing Technology     Mumbai, Maharashtra  022 2262 1474  

6) Maharashtra Mudran Parishad’s Institute of Printing Technology & Research    New Panvel W, Maharashtra     022 2748 1677

6) PVG’s COET,Pune Maharashtra   020 2422 8258  

7) College of Engineering Pune Maharashtra

020 2550 7000   

8) Indian Institute of Technology Bombay  Mumbai, Maharashtra  022 2572 2545

9)Institute of Chemical Technology (ICT) Public university   Mumbai, Maharashtra   022 3361 2222

10)Jadavpur University Facultly of Engineering & Technology, Raja S.C, Mullick Road Kolkata 700032 west Bengal, 

11) Guru Jambeshwar Universtiy of Science & Technology Hisaar 125001 Haryana 

12) Anna University College of Engineering,Guiny Chennai 600025 13) BMS College of Engineering P.O. Box No.1908 Bull Temple Road Basabangudi Bangalore 560019.

روزگار کے مواقع:

بہت سے پرائیویٹ اداروں میں میں کام کیا جا سکتا ہے۔ آج کل کلاتھ پرنٹنگ بھی ہو رہی ہے اس میں بھی جاب حاصل کیا جا سکتا ہے۔آج کل فلیگس کا کام بھی بڑوں تعداد میں جاری ہے  اس میں بھی کام کر سکتے ہیں ۔گورنمنٹ میں دو سیکٹر ہیں ایک ٹیکنکل اور دوسرا نان ٹیکنکل۔ٹیکنکل کا مطلب ہے جو چیز آپ پڑھیں ہیں اور اسی میں کام کر رہے ہیں وہ تو ہے ہی اور یہ گورنمنٹ کا پبلیکیشن ہوتا ہے۔

نان ٹیکنکل کا مطلب ہے آپ کوئی بھی پرائیویٹ سیکٹر میں جا سکتے ہو ۔مرکزی اور ریاستی حکومت  کے پبلشنگ ہائوس میں کام کر سکتے ہیں۔مرکزی اور ریاستی حکومت کے پرنٹنگ پریس میں کام کر سکتے ہیں۔پرنٹنگ مشین کے مینو فیکچرنگ میں کام کر سکتے ہیں۔ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں، انک اور پرنٹنگ مٹیریل میں مینوفیکچرنگ کا کام کرسکتے ہیں۔

ایڈورٹائزنگ،ریڈیو، ٹی ۔وی، اخبار ،بل بورڈ، میگزین۔لیفلیٹ، انٹر نیٹ وغیرہ میں بھی کرئیر کے مواقع ہیں۔کمرشیل پرنٹنگ پریس،آفسیٹ فلیگزوگرافی،الیکٹرونک پبلشنگ پری پریس ، ڈیزاننگ اینڈ ڈیجیٹل پرنٹنگ،کلر مینجمینٹ سلیکشن،پیکجنگ،پرنٹ فینشنگ کنورٹنگ مشین،مینوفیکچرنگ سروسیس،مارکیٹنگ مینجمینٹ ایگزیکٹیو،ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ٹوٹل کوالیٹی کنٹرول میں بہت سے مواقع ہیں۔

خود کا پرنٹنگ پریس شروع کر سکتے ہیں۔ آج کل بہت سی نئی نئی میشنیں مارکٹ میں موجود ہیں جس کی وجہ سے اس شعبے میں بہت سے آسانیاں ہوتی جا رہی ہے۔کم وقت میں زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button