صحت اور سائنس کی دنیا

موٹاپے اور زیادہ وزن میں کیا فرق ہے؟

موٹاپا: عالمی صحت کا بڑا مسئلہ

دنیا بھر میں حد سے زیادہ وزن اور موٹاپے سے ہر سال لاکھوں افراد موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ بچے اور بوڑھے سبھی اس وبا میں مبتلا ہیں۔ الرجل میگزین نے موٹاپے اور زیادہ وزن کے درمیان فرق اور انسانی صحت پر ان کے مضر اثرات پر رپورٹ شائع کی ہے۔

 موٹاپا اور زیادہ وزن: فرق کیا ہے؟

 سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (SFDA) کے مطابق:

  • زیادہ وزن: اگر جسمانی وزن، قد سے 25% زیادہ ہو تو اسے حد سے زیادہ وزن کہا جاتا ہے۔

  • موٹاپا: اگر وزن، قد کے تناسب سے 30% سے زیادہ بڑھ جائے تو یہ موٹاپے میں شمار ہوگا۔

 وزن بڑھنے کی وجوہات اور اثرات

 توانائی میں عدم توازن: اگر جسم میں داخل ہونے والی اور خارج ہونے والی توانائی میں توازن نہ ہو تو وزن بڑھ جاتا ہے۔
 غیر صحت مند ماحول: ناقص خوراک اور غیر متوازن غذا وزن میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
 جینیاتی اثرات: وراثتی عوامل اور خاندانی عادات بھی موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہیں۔
 ہارمونی تبدیلیاں: خاص طور پر خواتین میں ہارمونز کی بے ترتیبی وزن بڑھا سکتی ہے۔
 ادویات کے اثرات: کچھ دوائیں جسم میں چربی کے ذخیرے کو بڑھا دیتی ہیں۔
 عمر بڑھنے کے اثرات: جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، کیلوریز جلنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے، جس سے موٹاپے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔
 نیند کی کمی: نیند کی کمی کے باعث جسمانی نظام خراب ہو جاتا ہے اور غیر صحت مند خوراک کی عادت پڑ جاتی ہے۔

 موٹاپے سے بچاؤ کے طریقے

 متوازن غذا: ایک ایسا غذائی چارٹ بنائیں جس میں ہر کھانے کی کیلوریز درج ہوں۔
 ورزش کا اہتمام: روزانہ کم از کم 30 منٹ ورزش کریں۔
 فاسٹ فوڈ سے پرہیز: زیادہ چکنائی والی غذا سے اجتناب کریں۔
 نیند پوری کریں: رات کو 7-8 گھنٹے کی پرسکون نیند لیں

متعلقہ خبریں

Back to top button