بین الاقوامی خبریںسرورق

سعودی عرب میں فوڈ پروڈکٹس میں مینڈک کے’لوگو‘ کی حقیقت کیا ہے؟

کچھ مصنوعات پر مینڈک کے ’frog logo‘ کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ

ریاض،15فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے کہا ہے کہ کچھ مصنوعات پر مینڈک کےfrog logo کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پروڈکشن ایسوسی ایشن جو پائیدار پیداوار اور ماحولیات سے متعلق ہیں جو بین الاقوامی معیارات اور اصولوں پر عمل کرتی ہے۔فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ نشان یہ بھی بتاتا ہے کہ مینوفیکچرر کو سخت سرٹیفیکیشنز اور معیارات کی طرف سے سخت جانچ پڑتال کا نشانہ بنایا گیا ہے اور مینڈک کا پروڈکٹ کے اجزا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سعودی حکام نے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ کا جواب دیا ہے۔ اس ویڈیو میں مینڈک کے لوگو والی مصنوعات کھانے کے خلاف انتباہ کیا گیا ہے۔

مینڈک کا لوگو امریکہ، کینیڈا اور یورپی ممالک میں چاکلیٹ، کافی، چائے اور پھلوں کی کچھ مصنوعات میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا ہے اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ یہ مصنوعات اگائی گئی تھیں یا اس میں مصدقہ اور ماحول دوست فارموں کا مواد استعمال کیا گیا تھا۔یہ لوگورین فارسٹ الائنس کے نام سے مشہور ایک تنظیم کی طرف سے دیا گیا ہے جو کہ 70 ممالک میں کام کرنے والی ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے اور اس کی بنیاد مشہور امریکی ماحولیاتی کارکن ڈینیئل کاٹز نے 1987 میں رکھی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button