بین الاقوامی خبریںسرورق

عمرہ انشورنس پالیسی کیا ہے اور کون کون سے زائرین اس کے مستحق ہوتے ہیں؟

سعودی عرب حج اور عمرہ پر جانے والے غیر ملکی زائرین کے عمرہ ویزہ کی فیس میں انشورینس کی فیس بھی شامل ہوتی ہے

ریاض، 24جولائی:(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) سعودی عرب حج اور عمرہ پر جانے والے غیر ملکی زائرین کے عمرہ ویزہ کی فیس میں انشورینس کی فیس بھی شامل ہوتی ہے۔ چار نوعیت کے حادثات کی صورت میں متاثرہ ویزہ ہولڈر کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ انشورنس پالیسی بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے لازمی ہے۔ یہ ویزا فیس میں شامل ہوتی ہے اور اس کے حاملین کو جامع کوریج فراہم کرتی ہے۔اس پالیسی میں صحت کی ہنگامی صورتحال، ہنگامی COVID-19 سے متاثر ہونا، عمومی حادثات اور اموات، جانے والی پروازوں کی منسوخی یا تاخیر کی صورت میں متاثرہ شخص کو مالی امداد دی جاتی ہے۔وزارت حج نے ایک معلوماتی انفوگرافک میں نشاندہی کی کہ انشورنس دستاویز سے 100,000 ریال تک کی رقم کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button