متوسط طبقوں میں لکڑی کی چارپائیوں کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ چارپائی چونکہ ہلکی پھلکی ہوتی ہے اس لئے اسے کسی بھی جگہ باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ بیڈ کے بارے میں یہ معاملہ مشکل دکھائی دیتا ہے۔
چارپائی جس گھر میں بھی ہو ، وہاں کھٹمل کا پیدا ہوجانا عام سی بات ہے۔ یہ اس صورت میں ہوتا ہے جب چارپائی کی صفائی پر دھیان نہیں دیا جاتا ۔ اس کے بان میں پانی ، مٹی ، چکنائی وغیرہ گرائی جاتی ہے یا انہیں بارشوں میں چھوڑدیا جاتا ہے۔ جب کھٹمل کاٹنے لگتے ہیں تبھی ان کے تدراک کا خیال آتا ہے۔
عام طور پر لوگ چارپائیوں کو کھٹمل یا پسوؤں سے بچانے کے لئے مٹی کا تیل چھڑکتے ہیں مگر اس طرح کھٹمل یا پسو مکمل طور پر ختم نہیں ہوتے ہیں۔ اس کے لئے بہترین ٹوٹکہ یہ ہے کہ آپ پانی میں تھوڑا سا نیلا تھوتھا حل کرکے چارپائی کے پائیوں میں ڈال دیں اور چارپائی پر چھڑک دیں اس سے ایک تو کھٹمل یا پسو فوراً مرجائیں گے اور آئندہ کے لئے پیدا بھی نہیں ہونگے۔نیلا تھوتھا ایک قسم کا زہر ہوتا ہے، منھ میں جانے سے سخت نقصان کا سبب بن جاتا ہے، بچوں سے دور رکھیں اور خود بھی احتیاط برتیں۔



