خواتین کی تکلیف حکومت کب سمجھے گی رسوئی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پرپرینکاگاندھی نے نشانہ بنایا
نئی دہلی23اگست:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ایل پی جی سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے معاملے پر مرکزی حکومت کونشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ رسوئی گیس کے معاملے میں خواتین کے درد کونہیں سمجھتی۔ پرینکا گاندھی نے لکھا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ سلنڈر بھرنے کے پیسے نہیں ہیں ، کاروبار بند ہے۔
یہ عام عورتوں کی تکلیف ہے۔ ہم ان کے دردکے بارے میں کب بات کریں گے؟ مہنگائی کم کریں۔ اس سے قبل #پرینکاگاندھی نے نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کواجوالہ اسکیم کے حوالے سے طنز کیا تھا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اجوالہ میں پائے جانے والے 90 فیصد سلنڈر دھول کھا رہے ہیں اور خواتین #چولہے پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں کیونکہ بی جے پی حکومت نے 7 سالوں میں #سلنڈر کی قیمت دوگنی کر دی ہے اور #سبسڈی نہ ہونے کے برابرہے۔پرینکا گاندھی نے یہ بھی کہاہے کہ اگرحکومت اجوالہ کے بارے میں ایماندار ہے تو #غریبوں کو سبسڈی دے اور مہنگائی کم کرے۔



