شادی کب کرینگے آپ،کنوارے وزیر کا اپنی شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب
ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا الونگ Temjen Imna Along نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا
ناگالینڈ :(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)ریاست ناگالینڈ کے وزیر تیمجن امنا الونگ Temjen Imna Along نے اپنی شادی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ لوگ ہنسے بغیر نہ رہ سکے۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران خاتون صحافی نے پوچھا کہ لوگ آپ کی شادی سے متعلق پوچھتے رہتے ہیں۔
اس بات پر تیمجن امنا الونگ نے کہا کہ وہ مجھے خود نہیں معلوم، اس حوالے سے ویب سائٹ والے نے کہا ہے کہ وہ اسپانسر کرے گا۔ وزیر نے کہا کہ الیکشن کے بعد اس سے ملوں گا۔سوشل میڈیا پر تیمجن امنا الونگ کے جواب پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
National TV पे मैंने तो बोल दिया…
बाकी आपकी "Mehman Nawaji” 😉@AnupamMittal pic.twitter.com/YfwThBlN92
— Temjen Imna Along (@AlongImna) February 22, 2023
میڈیا کے مطابق تیمجن امنا الونگ نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے کنورے ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام لکھا تھا۔



