بین الاقوامی خبریںسرورق

مدینہ منورہ میں اتنا بڑا سانپ کہاں سے آیا،سانپ کو دیکھ کر لوگ حیران

کسی کے پاس تھا اور پھر اس نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اسے سڑک پر چھوڑ دیا۔

مدینہ منورہ :(اردودنیانیوز.کام/ایجنسیز) مدینہ منورہ میں القطامی کے مقام پر مقامی شہریوں نے ایک بہت بڑے سانپ کو خاموشی سے زمین پر پڑے دیکھا تو اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔سوشل میڈیا پر سانپ کا ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔ ایک’ایکس‘ صارف نے تبصرہ کیا کہ "یہ وہی ہے جو تہواروں میں ہوتا ہے، آپ کو ایک اسپانسر ملتا ہے جو اس کی تصاویر لیتا ہے۔ دوسرے نے لکھا کہ”یہ ایک اثاثہ ہے۔

یہ واضح ہے کہ کسی کے پاس تھا اور پھر اس نے اس سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا اور اسے سڑک پر چھوڑ دیا۔دوسری طرف ٹاکسیکولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر نہار الرویلی نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ اس قسم کے سانپ کے زہریلے نہ ہونے کے باوجود خطرناک ہوتے ہیں۔ ان کے دانت تیز ہوتے ہیں اور اس کے کاٹنے سے گہرے زخم اور جسم کی جھلیوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خون کی نالیوں اور اعصاب میں بیکٹیریل انفیکشن ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے سعودی عرب میں شکاری جانوروں کوگھروں میں پالنے اوران کی افزائش کو روکنے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کے لیے قواعد وضع کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button