گرمی کا موسم اپنے شباب پر ہے، اور ایسے موسم میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیں کم سے کم گرمی لگے۔آئیے آ پ کو کچھ ایسی غذائیں بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کو بہت گرمی لگے گی۔
تربوز
اس پھل میں قدرتی طور پر 90فیصد پانی پایا جاتا ہے اور اس کے استعمال سے ہمارا جسم پانی کی کمی کا شکار نہیں ہوتا اور ساتھ ہی ہمیں گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے۔
کھیرے
اس قدرتی سبزی میں بھی پانی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں ان کا استعمال بڑھا دینا چاہیے۔آپ کو چاہیے کہ انہیں دہی یا لیموں کے ساتھ کھائیں۔
لیموں
گرمی میں لیموں کا شربت سب سے اہم چیز ہے اور آپ کو چاہیے کہ اپنی پیاس بجھانے کے لئے اس مشروب کا استعمال کریں۔
پودینہ
جب بھی سلاد بنائیں پودینے کا استعمال کریں کہ اس طرح نہ صرف آپ کا کھانا خوشبودار ہوگا بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھنڈا رکھتے ہوئے جسم کو پرسکون رکھے گا۔
پیاز
دوپہر کو سلاد میں کھیرے اور پیاز کا استعمال کریں۔پیاز میں یہ خاصیت موجود ہے کہ اسے بطور سلاد کھانے سے جسم کو نمکیات کی مطلوبہ مقدار میسر رہتی ہے۔
لسی
دہی یا دودھ سے بنی لسی گرمی میں سب سے بہترین مشروب سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کئی کمپنیوں نے گرمیوں میں لسی متعارف کروادی ہے۔میٹھی یا نمکین لسی دونوں ہی جسم کو پرسکون رکھتی ہیں لیکن یاد رہے کہ رات کے وقت میٹھی لسی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
کدو
دہی اور کدو کا رائتہ اکثر لوگوں کی مرغوب غذا ہے اور گرمیوں میں وہ خاص طور پر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔آپ کو بھی چاہیے کہ گرمیوں میں یہ کھا کردیکھیں۔٭



