بین ریاستی خبریں

یوپی میں اب وائٹ فنگس کی آمد: گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج پائے گئے وائٹ فنگس کے3 مریض

گورکھپور:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار اور مدھیہ پردیش کے بعد اب اترپردیش میں بھی وائٹ فنگس نے دستک دے دی ہے۔ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 3 مریضوں میں اس مرض کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کی جانچ کے لئے ایک سیمپل لیب بھیجا گیا ہے۔ اس کی رپورٹ 72 سے 96 گھنٹے کے درمیان آئے گی۔دوسری طرف ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر فنگس کی بروقت نشاندہی نہیں کی جاتی ہے اور اس کا علاج شروع نہیں کیا جاتا ہے، تو پھر مریض کو بچانا مشکل ہوجاتا ہے۔ وائٹ فنگس پھیپھڑوں کے انفیکشن کی بنیادی وجہ ہے۔

پھیپھڑوں کے علاوہ ، یہ جلد ، ناخن ، منہ کے اندرونی حصے ، پیٹ اور آنتوں ، گردوں اور دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔بی آر ڈی میڈیکل کالج کے وائٹ اینڈ بلیک فنگس وارڈز کے نوڈل انچارج کے مطابق ان تینوں مریضوں کی ناک میں سفید خارش ہے۔ اگر وقت پر اس پر قابو نہ پایا گیا تو پھر آپریشن کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر جیسوال کے مطابق وائٹ فنگس کی علامات میں سر اور ناک میں سوجن ، قے اور آنکھوں کا سرخ ہونا شامل ہیں۔

اگر اس کا اثر دماغ پر پڑتا ہیں، تو پھر اس سے انسان کی سوچنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوسکتی ہے، بولنے میں بھی دشواری ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق وائٹ فنگس میں مبتلا تینوں مریض کورونا سے متاثر ہیں، بی آر ڈی میڈیکل کالج میں ا ن تینوں مریض کا علاج جاری ہے۔ دوسری طرف گورکھپور میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اتوار کے روز یہاں 204 افراد کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی۔ 700 افراد صحت یاب ہوئے ، جبکہ 10 ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button