امارات میں سونے کے سکے اور بسکٹس کیوں فروخت کیے جا رہے ہیں؟
سونے کے نرخ بڑھنے اور طویل مدت تک نرخوں میں ٹھہراؤ سے سونے کے سکوں اور بسکٹس کے کاروبار میں تیزی آئی ہے‘ب
دبئی ،29نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) متحدہ عرب امارات میں جیولری شورومز نے کہا ہے کہ‘ سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے باعث بیشتر افراد سونے کے سکے اور بسکٹس فروخت کررہے ہیں‘۔الامارات الیوم کے مطابق شورومز کے مالکان کا کہنا ہے کہ’ سونے کے نرخ بڑھنے اور طویل مدت تک نرخوں میں ٹھہراؤ سے سونے کے سکوں اور بسکٹس کے کاروبار میں تیزی آئی ہے‘بیشترافراد اپنے پاس موجود سونے کے سکے اور بسکٹس اس امید پر فروخت کررہے ہیں کہ آئندہ اتنے اچھے نرخ انہیں پھرنہیں مل سکیں گے۔گزشتہ ہفتے کے اختتام پر امارات کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں 50 تا 75 فلس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ کمی دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں کے حوالے سے ہے۔
ایک کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’حالیہ دنوں می ںجیولری شورومز میں بڑی تعداد میں ایسے افراد آئے ہیں جو سونے کے بسکٹ اور سکے فروخت کرنا چاہتے تھے۔ ان کی کوشش تھی کہ سونے کے بڑھے نرخوں سے فائدہ اٹھایاجائے۔ کئی سونے کے سکے خریدنے کے لیے بھی آئے، وہ مستقبل میں سونے کے نرخوں میں اضافے کی امید پر خریداری کر رہے ہیں۔ایک اور کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ’ سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ اور وہ بھی تیسرے ہفتے تک توجہ طلب بن گیا۔ صارفین گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں پر نظر رکھتے ہیں ۔انہوں نے موجودہ نرخوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بسکٹس اور سکے فروخت کرنا شروع کیے ہیں۔
دبئی پولیس نے یوروپول کے تعاون سے کوکین ’سپر کارٹیل‘توڑدیا، 50 گرفتار
دبئی،29نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اوروزیر داخلہ شیخ سیف بن زایدآلِ نہیان نے منشیات کے عالمی سرغنوں اور بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوّث بین الاقوامی جرائم پیشہ نیٹ ورک کے پچاس ارکان کی گرفتاری کوسراہا ہے۔یہ گرفتاریاں متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ کی بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں عمل میں آئی ہیں۔ان کی نمائندگی دبئی پولیس جنرل کمان اور یورپی یونین کی ایجنسی برائے نفاذِقانون اورتعاون (یوروپول)اور بیرون ملک قانون نافذکرنے والے اداروں نے کی ہے۔ان کی اس کارروائی کوآپریشن ڈیزرٹ لائٹ کانام دیا گیا ہے۔
شیخ سیف آلِ نہیان نے اس کارروائی کی کامیابی کو بین الاقوامی سطح پرمنی لانڈرنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کے جرائم سے نمٹنے کے لیے شریک ممالک کے درمیان نتیجہ خیز بین الاقوامی تعاون اورکوششوں کا نتیجہ قراردیا ہے۔انھوں نے دنیا میں تحفظ اورسلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے مختلف ممالک کی پولیس ایجنسیوں کے ساتھ فعال مواصلاتی چینلزکو برقرار رکھنے کے لیے یواے ای کی دلچسپی کا اعادہ کیا ہے۔یورپی یونین کی پولیس ایجنسی یوروپول نے ایک بیان میں کہا کہ اس بڑے بین الاقوامی آپریشن کے دوران میں 30 ٹن منشیات ضبط کی گئی ہیاور فرانس، اسپین، بلجیم اورنیدرلینڈزمیں بھی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔یوروپول نے کہا کہ دبئی نے ’’اعلیٰ قدری اہمیت کے حامل‘‘ دومشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ان کا تعلق نیدرلینڈز سے ہے، دیگر دو کا تعلق اسپین سے ہے اور دو کا تعلق فرانس سے ہے۔یوروپول کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتا یا کہ ہا لینڈ کے مشتبہ افراد میں سے ایک بہت بڑی مچھلی ہے۔اس آپریشن کے تحت اسپین میں 13، فرانس میں 6 اور بلجیم میں 10 افراد کو گرفتارکیا گیا ہے جبکہ اسی کارروائی کے تحت 2021 میں نیدرلینڈز میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔دبئی پولیس کے کمانڈرانچیف لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے وضاحت کی کہ آپریشن’ڈیزرٹ لائٹ‘ اسپین،فرانس، بلجیم، نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات میں یوروپول کی مدد سے لاطینی امریکا اور یورپ کے درمیان بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث اس مجرمانہ نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے خلاف متوازی تحقیقات کا نتیجہ تھا۔



