اویسی نے یوگی راج کا نیا مطلب بتایا،اعظم خان پرسماجوادی پارٹی کوبھی گھیرا
نئی دہلی2جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اویسی نے اس جلسہ عام میں ہریدوار کی دھرم سنسد میں نفرت انگیز بیان بازی کا مسئلہ بھی اٹھایا اور کہاہے کہ یہ دھرم سنسد بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کے آشیرواد سے منعقد ہوئی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایاہے کہ جب ملک میں مسلمانوں کے قتل کی بات ہوتی ہے تو کوئی اس کے خلاف آواز نہیں اٹھاتاہے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم ) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے نئے سال پر وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیاہے۔
اتر پردیش کے سہارنپور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی کے تین دوست ہیں ڈرامہ، ڈپریشن اور ظلم۔ اویسی نے اس کا ایک ویڈیو بھی ٹویٹ کیا ہے۔ جس میں اسے یہ کہتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے۔ویڈیومیں اویسی مزید کہہ رہے ہیں کہ اب امت شاہ کو جواب دینا ہوگا، ہم کسی کا قرض نہیں چڑھاتے ہیں۔
اویسی نے کہاہے کہ نسیم الدین کا نام لیا لیکن کانگریس پارٹی نہیں بولے گی، اگر ہم نسیم کا نام لیں گے تو ہمیں ووٹ نہیں ملے گا، کانگریس عمران کا نام نہیں لے گی، سماج وادی پارٹی اعظم کا نام نہیں لے گی لیکن ہم امت شاہ اور وزیر اعلیٰ کو بتانا چاہتے ہیں۔یوگی راج کا مطلب ہے رشوت، جرم اور ذات پرستی ہے۔ امیت شاہ، آپ کا قرض چکا دیاگیاہے۔



