فلمی دنیا

شاہ رخ خان نے بیٹی کیساتھ فلم ’پٹھان‘ کیوں دیکھی؟

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ فلم دیکھی

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اپنی پوری فیملی کے ساتھ فلم دیکھی۔جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، ہندوتوا انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے فلم ’پٹھان‘ پر تنقید کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھنے کا چیلنج کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کی بیٹی ابھی تقریباََ 23 یا 24 سال کی ہوگئی ہے تو آپ اس کے ساتھ بیٹھ کر یہ فلم دیکھیں اور پھر مجھے بتائیں تو میں بھی اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر آپ کی یہ فلم دیکھوں گا۔

انہوں نےکہا کہ پیلے کپڑے قوم کا فخر ہیں، ہندو مذہب سے جڑے پیلے کپڑے کیوں بے شرم ہے؟ لیکن سب کی عزت کی جائے اور پیلے رنگ کی توہین کی جائے، یہ ٹھیک نہیں۔انہوں نے اداکار کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سب صحیح ہے تو اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھ کر ایسی فلم دیکھیں، پھر ہم مانیں گے کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔گریش گوتم کی جانب سے یہ چیلنج ملنے کے کچھ ہفتوں بعد فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش میں اداکار نے صرف اپنی سہانا خان ہی نہیں بلکہ پوری فیملی کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔

’پٹھان‘ سائبیریا کی بیکال جھیل پر فلمائی گئی پہلی بالی ووڈ فلم

شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ پہلی بالی ووڈ فلم ہے جس کے چند مناظر کی عکس بندی سائبیریا کی بیکال جھیل پر ہوئی ہے۔دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی ’پٹھان‘ کا حصہ ہیں۔ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے کہا کہ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پٹھان ان تمام فلموں سے چند قدم آگے کی طرز پر بنائی جائے جو ہمارے شائقین تھیٹرز میں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹھان میں فلم بینوں کیلئے بہترین مناظر ہیں اور ہم نے بیکال جھیل پر تیز رفتاری میں موٹرسائیکل کا پیچھا کرتے ہوئے ایک فلمی سین کی عکس بندی کی ہے۔ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منظر کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے کیمرے اور تمام آلات 2 ہزار کلومیٹر دور ماسکو سے منگوائے گئے جہاں فلم کی شوٹنگ ہو رہی تھی۔واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کچھ دنوں کے بعد 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button