سرورققومی خبریں

راہول گاندھی کا طنز:بیشتر تاناشاہوں کے نام’ایم ‘سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟

راہول گاندھی کا طنز:بیشتر تاناشاہوں کے نام’ایم ‘سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟

راہول گاندھی
نئی دہلی :(اردودنیا.اِن) کسان احتجاج کے تحت سخت احتجاج کا سامنا کررہی مودی حکومت پراپوزیشن پارٹی کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی مسلسل حملہ آور ہیں، بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں راہول نے کہا کہ دنیا کے بیشتر تاناشاہوں کے نام ’ایم‘ سے کیوں شروع ہوتے ہیں؟راہول نے اس سے قبل منگل کوایک ٹویٹ میں بھی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ کسانوں کو خاموش کرنے اور انہیں کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بدھ کے روز اپنے ٹویٹ میں راہل نے تاریخ میں کئی تاناشاہوں حکمرانوں کے نام لکھے۔ان میں سے مارکوس،مسولینی، میلووک ، مبارک، موبوٹو،مشرف، مائکومبیرو شامل ہیں.

انہوں نے کہا کیوں بہت سارے آمروں کے نام ایم سے شروع ہوتے ہیں؟

راہل گاندھی نے بدھ کے روز یہ الزام لگایا کہ مودی حکومت کو حکمرانی کرنے کا انداز یہ ہے کہ ’خاموش کرائو اور کچل دو‘۔ اس کا یہ رد عمل ٹویٹر کی طرف سے کسانوں تنظیموں سے وابستہ ٹویٹر اکاؤنٹس کو معطل کرنے والی ایک خبرکے بعد آیا ہے۔

اس سے قبل راہل نے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرنے والے کسانوں کی دہلی پولیس کی طرف سے بریکیڈنگ کئے جانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا تھا انہیں پل تعمیر کرنا چاہئے، دیواریں نہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button