ہاتھوں کی رگیں کیوں ابھرتی ہیں؟
ماہرین کے مطابق یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے
کچھ افراد کو پروا نہیں ہوتی کہ ان کے ہاتھوں کی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہیں جبکہ دیگر پھولی ہوئی رگوں کو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں کیونکہ یہ انہیں بڑھاپے کی نشانی محسوس ہوتی ہے۔ہاتھوں کی رگوں کا بہت زیادہ نمایاں ہونا علم الامراض سے متعلق نہیں، درحقیقت ہر فرد کے ہاتھوں کی رگیں کسی حد تک پھولی ہوئی ہوتی ہیں۔آسان الفاظ میں یہ ایک عام چیز ہے مگر کچھ افراد کو اس کا نظارہ پسند نہیں ہوتا۔یہ کوئی طبی مسئلہ نہیں مگر کچھ افراد کو لگتا ہے کہ اس سے ان کے ہاتھ بدصورت ہوگئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ تاثر درمیانی عمر کی خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے کیونکہ انہیں عمر بڑھنے کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔کچھ مردوں کو بھی لگتا ہے کہ ہاتھوں کی رگوں کا پھولنا عمر میں اضافے کی نشانی ہے۔ماہرین طب کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کے ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں مگر بیشتر کو اس کی پروا نہیں ہوتی۔
نمایاں ہونے کی وجہ
ایسا بہت زیادہ فٹ اور صحت مند افراد کے ہاتھوں میں بھی ہوسکتا ہے، ایسا ان افراد کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جو بہت زیادہ ورزش کرتے ہیں، جبکہ ہاتھوں پر چربی نہ ہونے پر بھی رگیں بہت زیادہ نمایاں ہوسکتی ہیں۔ بڑھاپے میں ہاتھوں کی رگیں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں جس پر کنٹرول ممکن نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو چربی ہاتھوں کی ان رگوں کو دبا دیتی ہے اور وہ نظر نہیں آتیں۔
یہ سنگین مسئلہ نہیں
ہاتھوں کی رگوں کا ابھرنا کسی بیماری کا نتیجہ نہیں ہوتا، البتہ کبھی کبھار یہ دوران خون میں رکاوٹ کے باعث بھی ہوتا ہے یا سینے یا پسلیوں میں کسی مسئلے کے باعث بھی ہوتا ہے۔مگر ایسے کیسز نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
کیا رگوں کو ابھرنے سے روکنا چاہئے؟
اگر ہاتھوں کی رگیں عمر بڑھنے کے نتیجے میں نمایاں ہوئی ہیں تو انہیں ابھرنے سے روکنا ممکن نہیں۔عمر بڑھنے کے ساتھ ہاتھوں کی رگیں بتدریج زیادہ نمایاں ہوجاتی ہیں مگر اس حوالے سے جسمانی چربی بھی کردار ادا کرتی ہے۔ورزش یا چربی نہ ہونے کے نتیجے میں اگر رگیں ابھرتی ہیں تو وہ وقت کے ساتھ غائب بھی ہوجاتی ہیں۔اب کاسمیٹک سرجری سے ان رگوں کو چھپانا ممکن ہے مگر اس پر کافی پیسے خرچ ہوتے ہیں لیکن اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہتر ہے۔
بچے پر ماں کی غذا کے اثراتماؤں کو چاہیے کہ دوران حمل آخری مہینوں میں کھجور کھائیں تا کہ اُن کے بچے خوش اخلاق اور بردبار ہوں۔ (مستدرک جلد۳) حاملہ عورتوں کو تاکید کرو کہ بہی دانہ کھائیں تاکہ اُن کے بچے خوش اخلاق ہوں۔ (مستدرک جلد ۳) جو حاملہ عورت خربوزہ کھائے گی اُس کا بچہ خوبصورت اور خوش اخلاق ہوگا۔ (مستدرک جلد۲) با اخلاق اور خوب سیرت بچہ پیدا کرنے کیلئے عورت کو ناشپاتی کھلائیں۔ (بحارالانوار جلد۳۱) |



