نئی دہلی،10اکتوبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے بلرام پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر سخت غصہ نکالا۔ لکھیم پور کھیری کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی آشیش مشرا کے ابا جان کو کیوں نہیں ہٹاتے، جنہوں نے کسانوں کو گاڑی سے روند ڈالا۔ آشیش کے والد اجے مشرا ٹینی مرکزی وزیر مملکت ہیں۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اویسی نے بلرام پور کے اتراولا اسمبلی حلقہ کے سد اللہ نگر میں ایک جلسہ عام کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے ترکش کے تمام تیر بی جے پی پر طنزکرتے ہوئے برسائے۔اویسی نے کہا کہ یوگی آشیش کے ابا جان کو کیوں بچا رہے ہیں، کیونکہ اس کا نام اجے مشرا ہے، وہ ایک مرکزی وزیر ہے۔ اگر یہ نام اجے مشرا کے بجائے عتیق احمد ہوتا تو اس کے گھر پر بلڈوزر چلتا۔انہوں نے کہاکہ یوگی جی! ابا جان کا نام اجے ہے۔
اگر عتیق ہوتا تو گھر پر بلڈوزر چلادیاتا۔ آپ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں؟ لوگ جاننا چاہتے ہیں۔ اویسی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو ابھی تک وزیر اعظم کی کابینہ سے کیوں نہیں نکالا گیا۔



