ہرے آم کیوں زیادہ فائدہ مند
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آم وہ پھل ہے جس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم کو بہترین بنا دیتا ہے
گرمیاں آتے ہی جس پھل کی حکومت آتی ہے وہ ہے آم جب یہ پھل آتا ہے تو ہزار طرح کے وسوسے بھی لاتا ہے کھانا بھی ضروری ہے لیکن وزن بڑھنے کا خطرہ، منہ پر دانے نا نکل جائیں، یہ گرم پھل ہے تو کوئی مسائل نا ہوجائیں لیکن اس پھل کو کھانے والا بہت سارے فوائد سے مالا مال ہوجاتا ہے۔
نظام ہضم میں کمال دکھاتا ہے: تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آم وہ پھل ہے جس میں ڈائٹری فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام ہضم کو بہترین بنا دیتا ہے اس میں کچھ ایسے مادے موجود ہوتے ہیں جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور فائبر کی موجودگی پیٹ کو صاف رکھتی ہے اس سلسلے میں ہرے آم ذرا زیادہ فائدہ مند ہیں۔
امیونٹی بڑھائیں اور ایک آم تو کھائیں: آپ کو یقین نہیں آئے گا لیکن ایک درمیانے سائز کے آم میں وٹامن سی کی وہ دو تہائی مقدار موجود ہوتی ہے جس کی ایک انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے اور اگر آپ ایک آم کھائیں گے تو امیونٹی بھی بڑھے گی اور بیماریوں سے بچاؤ بھی آسان ہوگا ہم یہ نہیں کہتے کہ آپ ایک ساتھ دو یا تین آم کھائیں لیکن ایک آم تو موسم کا تحفہ ہے۔
بینائی بڑھائیں، آم کھائیں: یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ آم میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے جو وٹامن اے بناتا ہے اور اس حقیقت سے کون انکار کر سکتا ہے کہ وٹامن اے بینائی کو بہتر بنانے کے لئے ایک بہترین معاون ثابت ہوتا ہے وہ لوگ جنہیں لگتا ہے کہ ان کی نظر کمزور ہو رہی ہے وہ اس موسم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور آم کھائیں کیونکہ یہ آپ کی بینائی کو بہت بہتر بناتا ہے۔
شوگر بلڈپریشر میں مفید،آم کے جادوئی پتے- ڈاکٹر امۃ المعیز فرزانہ افضل بنگلور
جلد کو خوبصورت بنائیں، آم کھائیں: آم میں وٹامن اے اور سی موجود ہوتا ہے جو جلد کو داغ دھبوں سے دور رکھتا ہے وہ لوگ جن کے چہرے پر جھائیاں نمودار ہوتی ہیں ان کو تو یہ پھل لازمی کھانا چاہئے کیونکہ اس میں شامل وٹامنز آپ کی جلد کو ایک ٹون میں لے آتے ہیں۔



