قومی خبریں

5.35 ٹریلین روپے کے بینک فراڈ پر مودی خاموش کیوں

بینک فراڈ پر کانگریس نے بی جے پی سرکار کو گھیرا،وزیرخزانہ سے جواب مانگا
نئی دہلی 17فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کانگریس پارٹی نےدعویٰ کیاہے کہ ہندوستان نے گزشتہ سات سالوں میں 5.35 ٹریلین روپے کے بینک فراڈ کا سامنا کیا ہے۔ اس کے علاوہ پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے اے بی جی شپ یارڈ فراڈ کے انکشاف پر بیان کا مطالبہ کیا۔
کانگریس کے ترجمان گورو نے سوال کیاہے کہ وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اب تک خاموش کیوں ہیں؟ جب ملک کو گزشتہ ساڑھے سات سالوں میں 5.35 ٹریلین روپے کے بینک فراڈ کا سامنا ہے تو وہ اپنا بیان کیوں نہیں دے رہے ہیں؟ وہ اب تک کیوں خاموش ہیں؟ انہوں نے آر بی آئی کو بھی نشانہ بنایاہے اورکہاہے کہ ایک شخص (اے جی بی شپ یارڈ کے ڈائریکٹر رشی اگروال) نے 23،000 کروڑ روپے لوٹ کر ملک سے غائب کردیا اور آر بی آئی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے
یہ وہی تاجر رشی اگروال ہے جو گجرات وائبرینٹ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی حکومت کے مہمان خصوصی تھے اور مودی اپنے ساتھ غیر ملکی دوروں پر لے جاتے تھے۔کانگریس کے ترجمان گوروبلبھ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہاہے کہ جب بینک ڈی آر ٹی یعنی ڈیبٹ ریکوری ٹریبونل سے ریکوری کے لیے گیا تھا۔
رشی اگروال کا ان کی کمپنی اے بی جی شپ یارڈ سے بینک گھوٹالہ، ٹریبونل نے رشی اگروال کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو بیچ کر بینک سے 1,3975 کروڑ روپے کی وصولی کا حکم دیا۔انہوں نے کہاہے کہ ٹریبونل نے یہ حکم 27 دسمبر 2018 کو دیا تھا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ حکومت نے اس معاملے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا اور رشی اگروال کی کمپنی ملک کے بینکوں کا پیسہ لوٹ کر عام لوگوں کو دھوکہ دیتی رہی۔
اس معاملے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی لیکن اس میں بھی حکومت نے کوئی جلد بازی نہیں دکھائی اور گزشتہ ہفتے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button