موسم سرما میں جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کیوں؟
موسم سرما میں بہت سے لوگ جوڑوں اور ہڈیوں میں درد سے پریشان ہوجاتے ہیں
موسم سرما میں بہت سے لوگ جوڑوں اور ہڈیوں میں درد سے پریشان ہوجاتے ہیں اور اس سے نجات کے لیے نت نئے طریقے آزماتے ہیں پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا، جوڑوں اور ہڈیوں میں درد کی کئی وجوہات سامنے آئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بڑے بوڑھے اکثر پہلے ہی بتادیتے ہیں کہ سردی کی شدت بڑھنے والی ہے جب ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کو کیسے معلوم تو وہ کہتے ہیں کہ میرے جوڑوں میں درد شروع ہوگیا ہے۔ جوڑوں اور ہڈیوں کے درد کو ’پین فور کاسٹ‘ کہا جاتا ہے، جیسے جیسے موسم تبدیل ہوتا ہے تو ایک بیرو میٹر پریشر ہوتا ہے ہوا کا رخ جو تبدیل ہوتا ہے تو آپ کے جسم میں جوائن پریشر بڑھتا ہے تو آپ کی ہڈیوں میں درد بڑھتا ہے۔ سردی میں خون کی گرمائش یا بلڈ فلو کم ہوتا ہے جب ٹھنڈا موسم آتا ہے تو وائٹل آرگنس دل، گردے، دماغ ان میں بلڈ فلو برقرار رکھتی ہے اور ہاتھ، پیر جوائنٹس میں بلڈ فلو کم ہوجاتا ہے۔
جوڑوں اور ہڈیوں کے درد ایک اہم وجہ سردیوں میں پانی کا استعمال کم کردینا ہے۔ آپ ہلکے سے ورزش کریں اور ڈھیلے کپڑے پہنیں کیونکہ اس سے گرمائش اندر رہے گی اور جسم کا ٹمپریچر نارمل رہے گا۔آرتھوپیڈک سرجن کا کہنا تھا کہ یوتھ میں اس مسئلے کی بڑی وجہ کے ملٹی پل فیکٹرز ہیں جن میں ڈائٹ کا لینا، ورزش نہ کرنا، لائف اسٹائل وغیرہ شامل ہیں۔ بہت کم لوگ ہیں جو ہفتے میں دو یا تین مرتبہ ورزش کرتے ہیں، باڈی میں درد کی وجہ ایک جگہ تین سے چار گھنٹے بیٹھے رہنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ درد سے نجات کیلئے ہلدی کا تیل، سرسوں کا تیل، جس میں کچھ ہربل پراڈکٹس مکس ہوتی ہیں اس کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے ۔



