نئی دہلی 18جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)افغانستان میں طالبان اور افغان فوجیوں کے درمیان خونی جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر کانگریس کے رہنما دگ وجے سنگھ نے طالبان کے معاملے پر مودی حکومت کا گھیراؤ کیاہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق #وزیراعلیٰ #دگ #وجے #سنگھ(Digvijay Singh)نے آج پھر طالبان کے معاملے میں مرکز میں #نریندر #مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ مودی اور شاہ #افغانستان کی مدد نہ کرکے طالبان کی مددکررہے ہیں۔
انہوں نے مودی کے حامیوں پر بھی طنز کیا۔ دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کیاہے کہ مودی بھکت اس خبر پر خاموش کیوں ہیں؟ کیا پیغام صاحب سے نہیں آیا؟ بی جے پی ، مودی ، شاہ حکومت #طالبان سے بات چیت کر رہی ہیں۔ عمران خان صاحب بھی طالبان کے ساتھ مہربان ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی ،مودی، شاہ اور عمران خان افغانستان کی منتخب حکومت کی مدد نہ کرکے طالبان کے لیے راستہ صاف کررہے ہیں۔



