
گجرات میں ویکسین معاملے پرسوال کیوں نہیں کیاگیا،مغربی بنگال کو ویکسین کم کیوں دی گئی؟،ممتابنرجی
مرکزی حکومت کے خط پہ پلٹ وار،
کولکاتہ/30جون:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) #مغربی #بنگال کی وزیراعلیٰ #ممتا بنرجی نے آج (بدھ کو) پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی حکومت اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید حملہ کیاہے۔ #ممتابنرجی نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں صرف 1.99 کروڑ کوویڈ ویکسین کیوں؟ مہاراشٹر اور اتر پردیش کو کیوں زیادہ دیا گیا۔
بنگال کو ویکسین کی کم فراہمی کی وجہ سے ، ریاست میں ویکسینیشن مہم متاثر ہورہی ہے۔ ہم پر حملہ کیوں کیا جارہا ہے؟ممتا بنرجی نے مزید کہاہے کہ کورونا ویکسینیشن کا جعلی کیمپ ایک الگ مسئلہ ہے۔ ریاستی حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔#بی جے پی #بنگال کی شبیہ کو خراب کرنے کی سازش کررہی ہے۔ جعلی کیمپ چلانے والے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ #گجرات میں بی جے پی کے دفتر سے ویکسین دی جارہی ہے ، اس معاملے میں خط کیوں نہیں لکھا گیا ہے۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ اس میں بی جے پی کے لوگ شامل ہیں۔ اگر تفتیش ہوتی ہے تو وہ سب پکڑے جائیں گے۔ #گنگا میں لاشیں تیرتی ہوئی لاشوں کے معاملے میں تحقیقات کیوں نہیں کی جارہی ہیں؟



