بین ریاستی خبریں

ایک پھٹے نوٹ کی وجہ سے قاتل پولیس کے شکنجے میں آیا

پالم وہار میں ایئرفورس اہلکار کی بیوی- بیٹے کے قتل کا معاملہ سلجھا

نئی دہلی، 7 جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)پولیس نے دارالحکومت دہلی کے پالم وہار علاقے میں ہونے والے دہرے قتل کے واقعے کو سلجھانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ایئر فورس اہلکار کے اہل خانہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کا نام ابھیشیک ورما ہے۔ ابھیشیک ورما ایئر فورس کے اہلکار کی بیوی، جاں بحق ببیتا ورما کے بھائی کا بیٹا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ابھیشیک ورما کو ایئر فورس کے اہلکار کے اہل خانہ کو 50 ہزار روپے واپس کرنے تھے لیکن وہ نہیں دے رہا تھا۔

اس معاملے پر اہل خانہ ابھیشیک ورما کو مسلسل طعنہ دیتے تھے۔ #پولیس کے مطابق واقعے سے دو دن پہلے ہی ابھیشیک ورما #مقتولہ ببیتا ورما کے گھر آیا تھا اور اس دن بھی پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ انگت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ ابھیشیک پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اس #قتل کو انجام دینے کے لئے #پالم #وہار علاقے میں ائرر فورس اہلکار کے گھر پہنچا۔

پولیس کے مطابق وہ اپنے ساتھ اضافی کپڑے بھی لے گیا تھا۔ سب سے پہلے وہ اسکوٹی سے میٹرو اسٹیشن پہنچا۔ وہاں اس نے اپنی اسکوٹی کھڑی کی اور رکشہ کے ذریعہ ایئرفورس اہلکار کے گھر پہنچا۔ جیسے ہی وہ گھر میں داخل ہوا، اس نے پہلے ببیتا ورما کو مار ڈالا۔ اس کے بعد ان کے بیٹے گورو کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے یہ #قتل گھر میں رکھے ہوئے ڈمبل سے کیا ہے۔

قتل کے دوہرے واقعے کو انجام دینے کے بعد قاتل ابھیشیک ورما نے #پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے گھر میں موجود الماری بھی کھولی اور وہاں موجود سامان کو گرا دیا تاکہ پہلی نظر میں دہرے قتل کو لوٹ سمجھا جائے۔ اتناہی نہیں قاتل ابھیشیک ورما گھر میں نصب سی سی ٹی وی کی ڈی وی کی آر لے کر گھر سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button