نیویارک ، 2جولائی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) میڈیا کی دنیا کے نمایاں نام اور ارب پتی تاجر کیتھ روپرٹ مرڈوک کو ان دنوں اپنی عائلی زندگی کے کٹھن مرحلے کا سامنا ہے۔مرڈوک کی سابقہ ماڈل اہلیہ جیری ہال Jerry Hall نے اپنے 91 سالہ شوہر سے طلاق حاصل کرنے کے لیے نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیری ہال نے مرڈوک سے شادی چھ سال قبل کی تھی، جس کا ذرائع ابلاغ میں بہت چرچا رہا۔پیسٹھ سالہ ماڈل اور اداکارہ نے کیلیفورنیا کی سپریم کورٹ میںناقابل مصالحت اختلافات کو طلاق کی قانونی بنیاد قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کیا۔مقدمہ میں انہوں نے 91 سالہ میڈیا مغل روپرٹ مرڈوک سے ازدواجی ختم کرنے کی درخواست کی۔
نان نفقے کے علاوہ جیری مقدمے کا خرچہ بھی مرڈوک سے دلوانا چاہتی ہیں۔جیری ہال نے مقدمے میں کہا ہے کہ انہیں فی الحال مرڈوک اثاثوں دیگر حقوق اور واجبات کا پوری طرح اندازہ نہیں ہے، اس سلسلے میں مصدقہ معلومات ملنے کے بعد وہ مقدمے میں کیے جانے والے مطالبات میں ترمیم کر سکتی ہیں۔جیری ہال کے اٹارنی رونالڈ پروٹ نے فوری طور پر تبصرہ کے لیے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔روپرٹ مرڈوک اور ہال نے مارچ 2016 کے دوران سینٹرل لندن کے اسپینسر ہاؤس میں ایک سادہ تقریب میں شادی کی۔ مرڈوک کی یہ چوتھا اور ہال کی دوسرا بیاہ تھا۔
فاکس کارپوریشن کے چیئرمین رینو نیواڈا میں واقع ایک فیملی ٹرسٹ کے ذریعے نیوز کارپوریشن اور فوکس کارپوریشن کو کنٹرول کرتے ہیں جو ہر کمپنی کے ووٹنگ اسٹاک کا تقریباً 40 فی صد کا مالک ہے۔یاد رہے کہ کیتھ روپرٹ مرڈوک کا شمار دنیا کے امیر ترین اور بااثر ترین افراد میں ہوتا ہے۔ مرڈوک آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔ مگر اس نے آسٹریلیا، یورپ اور امریکہ میں ایک میڈیا ایمپائر قائم کی۔دنیا میں جہاں سورج کی روشنی پہنچتی ہے وہاں مرڈوک کے کسی میڈیا کی خبر، تصویر یا تبصرہ ضرور پہنچتا ہے۔روپرٹ مرڈوک کی دولت کا تخمینہ 21 ارب ڈالر سے زائد لگایا جاتا ہے۔ یعنی اس کی دولت دنیا کے بہت سے ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی زائد ہے۔



